زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’کشتی بانی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’کشتی بانی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَتْکا
(لفظاً) اٹکا ہوا ، (جہاز رانی) زمین پر ٹکا ہوا ، خستکی پر چڑھا ہوا ، زمین کیریا زمین گرفتہ جہاز ، انگریزی : aground
اُلانگ
(ب) امذ. (کشتی بانی) پرانی وضع کی ایک قسم کی بڑی کشتی جس کے تختے کور پر چڑھا کر جڑے ہوئے اور ایک بڑی کمان لٹکی ہوئی رہتی ہے
پَھنْٹا
(کشتی بانی) بلال نما بنی ہوئی لکڑی کی پٹّی، جس پر ناؤ کا ڈھانْچہ تیارکیا جاتا ہے اور اس کی تیاری میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے، اس لکڑی کی بغلیوں میں پسلیوں کی شکل کی دوسری لکڑیاں جڑی جاتی ہیں، کشتی کی مانْگ، بھنٹا
تَرَک
(کشتی بانی) لکڑی کے لٹھوں کا ٹھا ٹر جو کشتی کا کام دے ، پڑم ؛ شہتیروں کی قطار جو پانی کے بہاؤ پر تیرائی جائے تاکہ بہاؤ کے ساتھ تیرتی ہوئی منزل مقصود پر پہنچ جائے
سُوہَر
(کشتی بانی) کشتی کے اندر کا نہ فرش جو پانی کے رساؤ کی حفاظت کے لیے تیّار کِیا جاتا ہے ، سُہار.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔