زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’ورزش‘‘ سے متعلق الفاظ
’’ورزش‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پسینے کا پتلا
(ورزش) وہ نمی جو ڈنڈ پیلنے میں پورے جسم سے بصورت پسینہ نکل کر زمین پر گرتی اور آدمی کے قد کے مشابہ زمین کو تر کر دیتی ہے
جُھولا
درخت کی موٹی شاخ یا چھت کی کڑی یا کھموں وغیرہ میں لٹکائی ہوئی رسّی جس میں جھولی باندھ کر یا پٹرا یا کھٹولا ڈال کر تفریحاً جھولتے ہیں
مَسِل بَنانا
(ورزش) عضلات کے دو سروں کو سکیڑ کر ایک مخصوص شکل دینا ، اس عمل میں کہنی سے کلائی تک کا بازو کندھے کی طرف تناؤ کے ساتھ کھنچ جاتا ہے
مُگدَر بھانْجْنا
ورزش کے لیے دونوں ہاتھوں میں مگدر لے کر مقرر طریقے سے سر اور پشت کے چاروں طرف گھمانا
مُگْدَر بھانْنا
ورزش کے لیے دونوں ہاتھوں میں مگدر لے کر مقرر طریقے سے سر اور پشت کے چاروں طرف گھمانا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔