زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’حشریات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’حشریات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بالا لَب
(حشریات) حشروں کا وہ لب نما عضو جو جنینی دور میں بالا لبی قطعے کے جوڑے دار زائدے کے مدغم ہونے سے بن جاتا ہے، (انگریزی) Labrum
بالا لَبی قِطْعَہ
(حشریات) حشروں کی کھوپڑی کا وہ قطعہ جو بعض ماہروں کی رائے میں ان چھ معرور قطعات کے علاوہ ہے جن کے اشتمعال یا باہمی ادغام سے کھوپڑی بنتی ہے، یعنی ساتواں قطعہ جس کے جوڑے دار ذائدے جنینی دور میں مدغم ہوکر بالا لب بن جاتے ہیں
بالائی اُبھار
(حشریات) جانبوں کا وہ ابھرا ہوا حصہ جو حشری پروں کو نیچے سے بہ حیثیت مجور کے سنبھالے ریتا ہے
خود
لوہے کی گول ٹوپی، آہنی سر پوش، سر کو ضرب سے بچانے کا آہنی لباس جو عموماً فوجی اور پولیس والے پہنتے ہیں
دو گانَہ دُم
(حشریات) دوہری دم رکھنے والے حشرہ کی ایک نوع جو عام طور پر زمین پر گھاس پھون٘س میں بنوں اور چھال کے اندر یا نیچے پایا جاتا ہے .
رُتَیلا
(حشریات) ایک زہریلا حشرہ ، جو مکڑی کی طرح ہوتا ہے ، رنگ زرد اور پیٹ بڑا ہوتا ہے جس کے بدن پر رواں ہوتا ہے.
سُرْخ بِھڑ
(حشریات) ڈن٘ک مار کر کاٹنے والے پردار حشریات کی ایک قسم جو بھونْر کی شکل لیکن رنگ میں ساہی مائل سُرخ کمر پر پیلی دھاری ہوتی ہے.
سُرْفَہ
(حشریات) سُرخ جِسم اور سِیاہ سرکا ایک کِیڑا جو اپنا گھر مربع پتلی لکڑیوں سے بناتا ہے اور پِھر اپنے لُعاب سے اس میں داخل ہوتا ہے مرجاتا ہے.
شاہی فالُودَہ
(حشریات) ایک قسم كی خوراک جو كاركن شہد كی مكھیاں بناتی ہیں اور ملكہ اور شہزادیوں كو دیتی ہیں.
میکونِیَم
(حشریات) وہ برازی مادّہ جو کسی حشرے کے کویا خول (ابریشم) سے نکلنے کے بعد اس کے مبرز سے خارج ہوتا ہے ۔
نُزُولی قَناۃ
(حشریات) نر حشریات اور دوسرے جانداروں میں رحم اور خصیۃ الرحم کے درمیان کی نالی جس کے ذریعہ بیضہ انثی خصیۃ الرحم سے نکل کر رحم میں پہنچتا ہے ، قاذف نالی ۔
نِصف پَرَہ
(حشریات) حشرائی فیصلہ کی ایک قسم (Hemiptera) میں کھٹمل وغیرہ شامل ہیں ۔ ہیمپڑا حشروں کے دہن ٹکڑے خون پارس چوسنے کے مطابق تبدیل ہوجاتے ہیں ۔ اگلا حصہ شفاف جھلی کی طرح ہوتا ہے اور پچھلا حصہ دبیز اور ناشفاف ہوتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔