زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’مرغبازی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’مرغبازی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَصِیْل
(مرغ بازی) نر چیل یا گدھ کے ساتھ مرغی کا جوڑا لگنے سے پیدا شدہ نسل کا مرغ (پر گوشت، وزنی، گٹھے ہوئے جسم، اونچے ہاڑ، ستواں پروں کا بہت جیوٹ والا اور لڑاکو ہوتا ہے، اس کی آنکھیں مثل دانۂ مرواید، توتے کی آنکھوں سے مشابہ، کلّا لمبا چوڑا بے گوشت، کلغی چھوٹی اور موٹی ہوتی ہے، مادہ انڈے کم دیتی ہے)
اَٹھ پلکا
(مرغ بازی) وہ مرغ جس کے پپوٹے کو اوپر اٹھا کر ریشم کے تارسے ٹانکا دے کر باندھ دیا جائے تاکہ حریف کے مقابل اس کی آنکھ نہ جھپک سکے
تِتْلِیا
(مرغ بازی) ایسا مرغ جس کی گردن اور پشت پو سنہرے اور باقی جسم کے پر سیاہی مائل سرخ رن٘گ کے ہوں ، تمولیا.
تَمولِیا
(مرغ بازی) رنْگت کے لحاظ سے ایسا مرغ جس کی گردن اور پشت کے پر سنہرے اور باقی جسم کے پر سیاہی مائل سرخ رنْگ کے ہوں
چُھٹّی اُڑانا
(مرغ بازی) نوجوان مرغ کو کسی بڑے مرغ سے تھوڑی دیر بھڑا کر لڑنے کی مشق کرانا ، حسب ضرورت دو دو چون٘چیں کرالینا.
دو پَلْکا کَرنا
(مرغ بازی) مرغ کے پپوٹے کو اُوپر اُٹھا کو ریشم کے تار سے ٹان٘کا دے کو باندھ دینا تاکہ آنکھ نہ جھیپ سکے ، لڑنے میں زخمی ہو کر جب مرغ کی آنکھ بند ہونے لگتی ہے تو اس وقت یہ عمل کیا جاتا ہے
رُوکھا کَرنا
(مرغ بازی) اپنے مرغ کو غصَہ یا اِشتعال دِلانا تاکہ وہ جوش میں آ کر اپنے حریف پر غالب آ جائے.
قُفْل مارنا
دو لڑنے والے بٹیروں میں سے كسی ایک بٹیر كا اپنے مد مقابل بٹیر كی چونچ كو اپنی چونچ میں لے كر دبا لینا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔