زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’تلمیحاً‘‘ سے متعلق الفاظ
’’تلمیحاً‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آنکھیں سَر پَر ہونا
(تلمیحاً) بقول بعضے حشر و نشر کے دن من٘ھ کی بجائے آن٘کھوں کا سر پر ہونا تاکہ کوئی کسی کا خواب حال دیکھ نہ سکے.
بازارِ مِصْر
مصر کا وہ بازار جس میں حضرت یوسف علیہ السلام کو بیچنے کے لیے لایا گیا تھا (تلمیحات میں مستعمل)
بَنی اُمَیَّہ
امیہ بن عبد شمس کے اخلاف جو بنی ہاشم کے حریف اور حضرت علی کرم الوجہہ کے عہد خلافت سے لے کر بنو عباس کے دور حکومت تک دمشق کے حکمراں تھے
بَنی عَبّاس
حضرت عباس بن عبدالمطلب کے اخلاف جنہوں نے بنی امیہ کو شکست دے کر حکومت حاصل کی اور بغداد کو دارالحکومت بنایا (تلمیحات میں مستعمل)۔
چاہِ رُسْتَم
(تلمیح) وہ کنواں جس میں رستم کے بھائی شغاد نے بھالے اور برچھے گاڑ دیے تھے اور اس میں مکر سے رستم کو رخش نامی گھوڑے سمیت گرا کر ہلاک کردیا تھا
صِدْقِ خَلِیل
(تلمیح) حضرت ابراہیم خلیل اللہ کی سچائی یا یقین کہ نمرود نے آپ کو بھڑکتی ہوئی آگ میں پھنکوا دیا مگر آپ نے کلمۂ حق سے انحراف نہ کیا اور اللہ کے حکم سے وہ آگ گلزار بن گئی.
گُلْزارِ اِبْراہِیم
آتش نمرود، جو حکم خدا سے حضرت ابراہیم خلیل اللہ کے لئے گلزار بن گئی تھی، وہ آگ جس میں نمرود نے حضرت ابراہیم خلیل اللہ کو ڈال دیاتھا اور وہ خدا کے حکم سے سرد ہوکر باغ بن گئی
مِعْیارُ الْوَلَد
وہ جو پیدائشی طور پر اپنی جنس کے معیار کے مطابق ہو، (تلمیحاً) اژدر (جسے حضرت علیؓ نے کعبہ میں ہلاک کیا)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔