تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"khwaja" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"khwaja" کے متعقلہ نتائج
خواجَہ مُعِینُ الدِّین کا چانْد
(عود) چاند کا چھٹا مہینہ (جس میں خواجہ کا عرس ہوتا ہے) ، جمادی الاخر .
خواجَہ مُعِینُ الدِّین کا مَہِینَہ
(عود) چاند کا چھٹا مہینہ (جس میں خواجہ کا عرس ہوتا ہے) ، جمادی الاخر .
خواجَہ کی چادَر
کسی پیر کے مزار پر چڑھائی جانے والی چادر جو عموماً منت پوری ہوجانے پر چڑھائی جاتی ہے .
خواجَہ خِضَر
ایک پیغمبر کا نام جن کے متعلق یہ من گھڑت بات مشہور ہے کہ انہوں نے آب حیات پیا ہے اور قیامت تک زندہ رہیں گے اور وہ خشکی اور تری پر بھولے بھٹکوں کو راستہ دکھلاتے ہیں
خواجَہ سَرا
وہ مرد (خصوصاً غلام) جو خصی کردیا گیا ہو اور زنانے مکان میں آمد ورفت اور خدمت پر مامور ہو (شاہی زمانے میں بعض غلاموں اور نوکروں کو خصی کردیا جاتا تھا جوشاہی بیگمات کے محل میں بے روک ٹوک آتے جاتے اور کام کاج کرتے تھے)، نامرد، ہجڑا، مخنّث
خواجَہ سَگْ پَرَسْت
کُتے کو پوجنے والا ؛ خواجہ سگ پرست، یہ باغ وبہار یعنی قصۂ چہار درویش کے ایک کردار کا نام ہے .
خواجَۂ آنَسْت کِہ باشَد غَمِ خِدْمَت گارَش
مالک وہ ہے جسے اپنے نوکر کی فکرہو، نوکروں کا خیال رکھنا مالک کا فرض ہے .
مُوئی بھیڑ خواجَہ خِضَر کی نِیاز
جو چیز بگڑ کر خراب ہو جاتی ہے وہ اور کو دی جائے یا خیرات میں دے دی جائے تو کہتے ہیں
مُوئی بھیڑ خواجَہ خِضَر کے نام
جو چیز بگڑ کر خراب ہو جاتی ہے وہ اور کو دی جائے یا خیرات میں دے دی جائے تو کہتے ہیں
ناؤ کِس نے ڈُبوئی خَواجَہ خِضْر نے
اس موقعے پر مستعمل جب خود رہبر اور رہنما ہی تباہی کا باعث بن جائے ، جس سے بھلائی کی اُمید ہو اسی سے نقصان پہنچ جائے ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔