تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"kaf" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"kaf" کے متعقلہ نتائج
کَف پائی
ایک قسم کی پتلی ایڑی کی جوتی، سلیپر، زیرپائی (عموماً عورتیں پہنا کرتی ہیں) اس کو سلیپر یا زیر پائی کہتے ہیں
کَف تَراش
(نباتیات) کف دار پتّے کی ایک قسم جس میں شگاف زیادہ گہرے ہوں اور تقریباً پتّے کے قاعدے تک پہنچ جائیں مثلاً بھگ کے پودے کا پتّا وغیرہ (انگ : Palmatisect) .
کَف شِگاف
(نباتیات) کف دار پتّے کی ایک قسم جس میں شگاف کی گہرائی حاشیہ سے پتّے کے قاعدے کے فاصلے کی نصف یا نصف سے کم ہو مثلاً کپاس وغیرہ (لاط : Palmatifid).
کَف گِیرا
گھوڑے کا ایک مرض جس میں پتلی (سم کے نیچے کا حصّہ) میں گوشت بڑھ جاتا ہے اور گھوڑا زمین پر پیر نہیں ٹکا سکتا اور لنگڑاتا ہے
کَفَن
میّت کو پہنانے کے بغیر سلے کپڑے، جو ہر مذہب میں اس کے رواج اور قاعدے کے مطابق ہوتے ہیں، مسلمانوں میں مرد کے لیے تین اور عورت کے لیے پانچ کپڑے ہوتے ہیں، مُردہ کو لپیٹنے کی چادر، مُردے کا کپڑا
ق
عربی حروفِ تہجّی کا اکّیسواں ، فارسی کا چوبیسواں ، اردو کا سین٘تیسواں (۳۷) حرف جسے قافِ قَرَشَت بھی کہتے ہیں ، یہ حرف ترکی زبان میں بھی پایا جاتا ہے ، اس کی آواز کوّے کے متصل ، زبان کی جڑ جب اوپر کے تالو سے ٹکّر کھاتی ہے تو نکلتی ہے ، حسابِ جُمل میں اس کے سو عدد مانے گئے ہیں.
قِیف
ایک ظرف جس کا منھ اوپر سے کھلا ہوا ہوتا ہے اور نیچے ایک نلکی لگی ہوتی ہے ، اس کے ذریعے سے رقیق چیز بوتلوں اور ٹنکیوں وغیرہ میں آسانی سے بھر دی جاتی ہے.
کَفُ الْہَرَّہ
ایک بُوٹی ہے جو ایک ہاتھ کے قریب لمبی ہوتی ہے، شاخیں چھوتی چھوٹی، پھول پیلا، براق اور خوشبودار اور جڑ اس کی زیتون کے برابر ہوتی ہے
کَفِ آدَم
ایک روئیدگی جو ایک ہاتھ تک بلند ہوتی ہے پتے اس کے گول اور آس کے پتوں کے برابر ہوتے ہیں رنگ میں اوپر سے سیاہی اور زردی ہوتی ہے اور اندر سے سرخ، اس کے بیچ کڑ سے پتلے ہوتے ہیں.
کَفِ پائی
ایک قسم کی پتلی ایڑی کی جوتی، سلیپر، زیرپائی (عموماً عورتیں پہنا کرتی ہیں) اس کو سلیپر یا زیر پائی کہتے ہیں
کَفِ بَیْضا
روشن ہتھیلی، چمکدار ہاتھ, چمکتا ہوا ہاتھ، سفید ہاتھ، حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزے کی تلمیح، جب حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنا ہاتھ بغل میں ڈال کر نکالتے تو وہ بہت تیز چمکتا اور دیکھنے والوں کی آنکھیں چندھیا جاتیں، یہ ان کا ایک معجزہ تھا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔