تلاش شدہ نتائج
"band karnaa" کے متعقلہ نتائج
بَنْد کَرْنا
قائل کرنا، لاجواب کرنا، چپ کرنا، بولنے نہ دینا
بَنْد بَنْد جُدا کَرْنا
جوڑ جوڑ کاٹ ڈالنا، یا الگ کردینا، ٹکڑے ٹکڑے یا پارہ پارہ کرنا، حصے حصے کردینا
بَنْد بَنْد ڈِھیلا کَرْنا
تھکا دینا، جوڑ جوڑ ہلا دینا، سست کردینا، کمزور کردینا، خوب پیٹنا، گت بنانا
دَرْوازَہ بَنْد کَرْنا
۱. دروازے کے پٹ بند کرکے کنڈی لگا دینا ؛ راستہ بند کردینا ؛ رکاوٹ پیدا کرنا.
وَظِیفَہ بَند کَرنا
کسی کو کسی مخصوص کام کی انجام دہی کے لیے دی جانے والی رقم نہ دینا، گزارہ روک دینا
آواز بَنْد کَرنا
خاموش کردینا، آواز کو دبا دینا، نہ بولنے پر مجبور کر دینا، گویائی کو سلب کر دینا
مُنھ بَند کرنا
۔۱۔ بولنے سے روکنا۔ خاموش کرنا۔ بُرا بھلا نہ کہنے دینا۔ ؎
۲۔رشوت دے کر اپنے خلاف کہنے سے باز رکھنا۔ ۳۔خاموش ہونا۔ چار دن سے اُس نے اپنا مُنھ بند کیا ہے۔
قافِیَہ بَنْد کَرْنا
عاجز کرنا ، تنگ کرنا ، بے بس کرنا .
نَظَر بَند کَرنا
قید کرنا، حراست میں رکھنا، پابند کرنا
قَلَم بَنْد کَرْنا
تحریر میں لے آنا، لکھنا، درج کرنا
صَدا بَنْد کرْنا
آواز کو محفوظ یا ریکارڈ کرنا
دَم بَنْد کَرْنا
منھ بند کرنا، لاجواب کر دینا ؛ خاموش کر دینا ، بات نہ کرنے دینا ، عاجز کر دینا، خوف کے مارے بات مُنھ سے نہ نکالنے دینا
مَدَد بَند کَرنا
تعمیر کا کام روک دینا ، مزدوروں اور معماروں کا کام موقوف کر دینا
بَند وَا کَرنا
بند کھول دینا، رہا کرنا، قید سے آزاد کرنا
زبان بَنْد کَرْنا
بات نہ کرنے دینا ، خاموش کردینا ، چُپ ہوجانے پر مجبور کردینا
زور بَنْد کَرْنا
گرفت میں لانا، قابو کرنا، قبضہ میں لینا
نَماز بَند کَرنا
(کشتی) دونوں پیر جوڑ کر جست کر کے حریف کی بائیں جانب بیٹھ جانا اور زور سے اپنے دونوں گھٹنے اُس کے بائیں ہاتھ پر مار کر چت گرادینا
حَلق بَنْد کَرْنا
۔کسی کو خاموش کرنا۔ بولنے نہ دینا۔
راہ بَنْد کَرنا
راستہ روکنا، رکاوٹ پیدا کرنا، جانے کا راستہ نہ دینا.
دِل بَنْد کَرْنا
دم گھون٘ٹْنا ، رنجیدہ کرنا.
آنکھ بَنْد کَرنا
(نفرت، غیرت، بے مروتی، خوف و رعب، کمال تابش یا فرط قلق وغیرہ سے) آنکھیں میچ لینا
سانس بَنْد کَرنا
(نگینہ گری) ٹوٹے ہوئے ظرف یا نگینے کے جوڑ کی درر کو کسی مسالے سے بند کرکے بے معلوم کرنا.
دُکان بَنْد کَرْنا
دکان کے پٹ بندکرنا ؛ بِکری موقوف کرنا ؛ کوشش ترک کردینا، ترکِ عمل کرنا.
ناطِقَہ بَند کَرنا
بولتی بند کرنا، بولنے کی مجال نہ رہنے دینا، عاجز کردینا، دم بند کرنا
چونچ بَنْد کَرْنا
خاموش رہنا ، بد زبانی ، ختم کرنا، گستاخی چھوڑنا.
نُطق بَند کَرنا
بولنا بند کر دینا ، زبان بندی کرنا ، خاموش کر دینا ؛ بحث میں زچ کردینا ۔
دَر بَنْد کَرْنا
دروازہ بند کرنا، راہ نہ دینا، محروم کرنا
دَسْت بَنْد کَرْنا
ہاتھ جوڑنا ، عاجزی کرنا .
کھاتا بَنْد کَرْنا
حساب کتاب ختم کر دینا ، لین دین وغیرہ کا سلسلہ منقطع کرنا.
خار بَنْد کَرْنا
محصورکرنا ؛ دشوار گزار کرنا ، کان٘ٹے دار جھاڑیوں یا خاردار تاروں کی روک کھڑی کرنا.
کان بَنْد کَرْنا
بہرا بن جانا ، دانستہ نہ سننا ، ایسا بن جانا جیسے نہیں سنا متوجہ نہ ہونا .
ناکے بَند کَرنا
راستے مسدود کرنا ؛ ذرائع ختم کرنا ۔
نَمَک بَند کَرنا
زخم پر نمک باندھنا ، (زخم) پر نمک لگا کر بند کرنا
ناکا بَند کَرنا
راستہ روک دینا، دروازے یا گزر گاہ سے آمد و رفت پر پابندی لگا دینا، آنے نہ دینا
ناک بَند کَرنا
ناک کو رومال یا ہاتھ سے ڈھکنا، سانس روکنا (ناگوار بو سے محفوظ رہنے کے لیے)
ڈاک بَنْد کَرْنا
سلسلۂ رسل و رسائل ختم کرنا، ڈاک کا تھیلا بند کرنا
پانی بَند کَرنا
۔دشمن کے لئے پانی روک دینا۔۲ بیمار کو بخیال ضرر پانی نہ دینا۔
بولْتی بَنْد کَرنا
عاجز کردینا، زبان نہ کھلنے دینا، مقابلے کی طاقت ختم کردینا، خاموش کردینا
کَبُوتَر بَنْد کَرْنا
کبوتروں کو کابک میں بند کرنا، کبوتروں کو ڈربوں میں بند کرنا
بَنْد ڈِھیلا کَرْنا
تھکا دینا، جوڑ جوڑ ہلا دینا، سست کردینا، کمزور کردینا، خوب پیٹنا، گت بنانا
کِتاب بَنْد کَرْنا
کسی مسئلہ کو ہیشہ کے لیے ختم کرنا .
راسْتَہ بَنْد کَرنا
راستہ روک لینا، جانے نہ دینا
رَسْتَہ بَنْد کَرنا
راہ بند کر دینا ، راہ میں روک کھڑی کرنا ، راستہ پر چلنے سے منع کرنا.
تَخْتَہ بَنْد کَرْنا
الگ الگ درجے بنا دینا ، درمیان میں تختے لگا کر الگ الگ حصے کر دینا .
مُہر بَند کَرنا
پابندی عائد کر دینا ، قدغن لگا دینا ۔
مُٹّھی بَند کَرنا
بخل کرنا ، کنجوسی کرنا ، رقم خرچ نہ کرنا ، خرچ سے ہاتھ روک لینا
کُنڈی بَند کَرنا
۔ زنجیر لگانا۔ دروازہ بند کرنا۔
حَوالات میں بَنْد کَرْنا
گرفتار کرنا، حراست میں رکھنا
گَھر بَن٘د کَرْنا
شطرنج وغیرہ کی چال میں بادشاہ یا کسی اور مہرے کو کسی خانےمیں جانے سے روکنا.