تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"मक़ाम" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"मक़ाम" کے متعقلہ نتائج
مَقام ہُو
ہو کا مقام ، وہ جگہ جہاں کوئی نہ ہو اور سناٹا ہو ، سناٹے کی جگہ ، وحشت ناک جگہ ، جائے وحشت ؛ (تصوف) وہ منزل جہاں ذات ِباری تعالیٰ کے علاوہ پرندہ پر نہ مارے ، قرب ِالٰہی کی منزل ۔
مَقامِ رُوح
(فلسفہ) وہ بحث جس میں کہا گیا ہے کہ رُوح مستد ہے یا غیر مستد اور جسم میں نہ ہونے کی صورت میں اس کا کوئی محل و مقام بھی ہے یا نہیں
مَقامِ صَدر
مجلس میں وہ جگہ جہاں سب سے بڑے آدمی کو بٹھایا جائے (ایسی جگہ پر قالین وغیرہ بچھا کر تکیے لگا دیتے ہیں یا اچھی مرصع کرسی بچھا دیتے ہیں)، نمایاں جگہ
مَقامِ قُدس
(تصوف) قرب ِالٰہی کی وہ منزل جہاں عیش و نشاط و سرور کے سوا کچھ نہیں کلام مجید میں ہے ’’فی مقعد صدق عند ملیک مقتدر‘‘ یعنی مقام قدس میں بادشاہ مقتدر یعنی صاحب ِقدرت کے نزدیک
مَقامِ اَمِین
وہ جگہ جہاں آرام اور سکون ہو ، امن والا مقام ، سلامتی کی جگہ ، جنت میں ایک مقام یا جگہ کا نام ۔
مَقامِ مَحمُود
پسندیدہ مقام ؛ مراد : اعلیٰ و ارفع مقام ، مرتبہء شفاعت جس کا وعدہ خدائے تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا ۔
مَقامِ اِشاعَت
(کتب خانہ) وہ جگہ جہاں سے کوئی اخبار ، رسالہ یاکتاب وغیرہ شائع ہو اس جگہ کا نام پتہ ۔
مَقامِ گُفتَگُو
بات کا محل، شک و شبہ کا موقع، اعتراض کی گنجائش، شبہ کی جگہ، بات کو بڑھانے یا وضاحت کرنے کا موقع
مَقام قابَ قَوسَین
بہت قریب کا مقام، دو کمان کا فاصلہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو شب معراج میں حاصل ہوا، قرب الٰہی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔