تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"दाढ़ी" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"दाढ़ी" کے متعقلہ نتائج
داڑھی دُھوپ میں سَفید کَرْنا
بال دُھوپ میں سفید کرنا، چون٘ڈا دُھوپ میں سفید کرنا، عُمر رسیدہ ہونے کے باوجود ناتجربہ کار رہنا
شَرْعی داڑھی
ایسی داڑھی جو شریعت کے مطابق ہو یعنی اس کی لمبائی کم از کم ایک مٹھی ہو، مٹھی بھر لمبی ڈاڑھی.
بَرْگَد کی داڑھی
لمبے لمبے ریشوں کے گپھے جو برگد کے درخت میں لٹکے رہتے ہیں اور بڑھتے بڑھتے زمین تک پہن٘چ کر جڑ پکڑ لیتے اور نیا تنا بن جاتے ہیں (یہ اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ آدمی ان میں لٹک کر جھولتا رہے تب بھی نہیں ٹوٹتے)
ہارے بابا داڑھی ہاتھ
اعترافِ شکست اور عجز میں کہتے ہیں کہ ہم ہارے اور تم جیتے (عام طور پر اس وقت ڈاڑھی کو ہاتھ لگاتے ہیں)
کَھری کَہیَا داڑھی جاڑ
سچ کہنے والے کو لوگ پسند نہیں کرتے، راست گو کو عموماً پسند نہیں کیا جاتا، سچی بات کہے وہ بے عزتی کرائے، جو سچ کہے وہی برا
گودی میں بَیٹھ کے داڑھی نوچے
بہت گستاخ یا ناشکرا ہے، جس سے فائدہ اٹھاتا ہے اسی کی بےعزتی کرتا ہے یا اسی کا نقصان کرتا ہے
قاضی کی داڑھی تَبَرُک میں گَئی
جب کوئی اچھی شے دیکھتے دیکھتے یا مفت میں خراب ہو جاتی ہے تو یہ مقولہ کہتے ہیں.
تُمھاری گود میں بَیٹُھوں اور داڑھی نوچُوں
جس سے فائدہ اٹھائیں اسی کی جڑیں کھودیں (ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کوئی شخص کسی سے فائدے اٹھاے یا محبت جتائے اور اسی کے نقصان کے درپے رہے).
اَحْمَد کی داڑھی بَڑی یا مَحْمُود کی
اس موقعے پر مستعمل جہاں یہ مقصد ہو کہ بے فائدہ بحث و تکرار سے کیا حاصل ، کام سے کام ہے حجت کیا غرض
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔