تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہدایت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ہدایت" کے متعقلہ نتائج
ہِدایَتِ خاصَّہ
ہدایت کا تیسرا درجہ جو خاص الخاص ہے صرف مومنین و متقین کے ساتھ ، یہ ہدایت بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اس کا دوسرا نام توفیق ہے یعنی ایسے حالات و اسباب پیدا ہو جانا کہ قرآنی ہدایات کا قبول کرنا اور ان پر عمل کرنا آسان ہو جائے اور ان کی خلاف ورزی دشوار ہو جائے یہی درجہ انسان کی ترقی کا میدان ہے اور اعمال صالحہ کے ساتھ ساتھ اس درجہء ہدایت میں زیادتی ہوتی رہتی ہے ۔
ہِدایَتِ عامَّہ
ہدایت کے تین درجوں میں سے پہلا درجہ جو تمام نوع انسانی اور حیوانات وغیرہ کے لیے عام ہے ۔
ہِدایَتِ اَوَّلِیَّہ
شعور جو انسان کو عام معاملات میں خود ہی ہو جاتا ہے ، احساس جو قدرت کی طرف سے اونچ نیچ سمجھنے کے لیے ودیعت کیا گیا ہے ۔
ہِدایَت کار
ہدایت کرنے والا، بالعموم فلم یا ڈرامے وغیرہ کے فن کاروں کے کام کی نگرانی کرنے اور ہدایات دینے والا شخص، فن کاروں سے اپنی مرضی کے مطابق کام لینے والا، ڈائریکٹر
ہِدایَت نامَہ
ہدایتوں کی کتاب، خط یا کتاب وغیرہ، جس میں ہدایات لکھی ہوں، وہ رسالہ یا کتاب، جس میں کسی امر کی بابت تمام طریقے لکھے ہوں، دستورالعمل، قانون
ہِدایَتِ خاص
ہدایت کا دوسرا درجہ جو خاص ہے انسان اور جن کے لیے ، یہ ہدایت انبیاء اور آسمانی کتابوں کے ذریعے ہر انسان کو پہنچتی ہے کوئی اس کو قبول کر کے مومن ہو جاتا ہے اور کوئی رد کر کے کافر ٹھہرتا ہے ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔