تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گاڑی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"گاڑی" کے متعقلہ نتائج
گاڑی
آدمیوں کے سوار ہونے یا سامان لادنے کے کام میں آنے والی سواری جسے کسی ذریعے سے کھینچ کر یا دھکیل کر چلایا جائے، جیسے: بگھی، چھکڑا، تانگہ، فٹن، موٹر کار، بیل گاڑی اور ریل گاڑی وغیرہ
گاڑی پَر سَوار ہونا
گاڑی میں بیٹھنا ، سواری میں بیٹھنا ، سفر پر جانا ، گاڑی میں بیٹھ کر کسی مقام پر جانا.
گاڑی پونچْھ
گاڑی صاف کرنے والا ملازم ، گاڑی صاف کرنے والا ، گاڑی کی صفائی کرنے والا ، گاڑی دھونے والا.
گاڑی بَھر آشْنائی کام کی نَہِیں مَگر رَتّی بَھر ناتا کام آتا ہے
ذرا سی قرابت بہت سی دوستی پر غالب ہوتی ہے ، وقت پڑنے پر رشتہ دار ہی کام آتے ہیں ، بُرے وقت پر اپنے ہی ساتھ دیتے ہیں.
گاڑی چُھوٹْنا
ریل گاڑی کا کسی اسٹیشن سے روانہ ہوجانا (گاڑی روانہ ہوجانے کی وجہ سے کسی مسافر کے بیٹھنے سے رہ جانے کے موقع پر بھی بولتے ہیں)
گاڑی بِٹھانا
۔لازم۱۔ گھات لگانا۔ شکاریوں کا گھات میں بیٹھنا۲۔ چوروں ڈاکوؤں یا دشمن کی گھات میں بیٹھنا۔
گاڑی دیکھ کرپانو پُھولْتے ہَیں
ذرا سہارا پاکر محنت سے بچنے یا خود ہمت نہ کرنے اور دوسروں کے سہارے چلنے کے موقع پر مستعمل.
گاڑی آنا
گاڑی کا پہنچ جانا ، گاڑی کا منزل مقصود تک پہنچنا ، ریل گاڑی کا اسٹیشن پر پہنچْنا ، گاڑی کا اڈے پر پہنچنا ، گاڑی کا جائے مقام تک پہنچنا.
گاڑِی چھُوْڑ دینا
عوامی سہولیات کے تحت چلنے والے مسافرت کے ذرائع، جیسے، ٹرین، بس وغیرہ (نامناسب حالات یا موسمی صورتحال کے پیش نظر)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔