تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گاؤں" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"گاؤں" کے متعقلہ نتائج
گاؤں مَرا بَلا سے ، ہاتھی تو دیکھا
ذرا سے نفع یا شوق کے لیے بڑے نقصان کی پروا نہیں ہے ، ذرا سے نفع کے واسطے بہت سا نقصان برداشت کرنا.
گاؤں بَسْتے بُھوتْنے شَہر بَسْتے دیو
گانو میں بُھتنے بستے ہیں اور شہر میں دیو ، دیہاتیوں کی شرارتوں اور جھگڑوں پر طنز ہے گنْوار لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں مگر شہر والے تحمل سے رہتے ہیں.
گاؤُں نَہ گاؤُں بِرْہا گاؤُں
اوّل تو گاؤں گا نہیں اگر گاؤں گا تو ہجر کا گیت ، اوّل تو کوئی کام نہیں کرتا اور اگر کرتا ہے تو نقصان دہ ، اس سے جب ہوگی بیوقوفی ہوگی.
گاؤُں نا گاؤُں بِرْہا گاؤُں
اوّل تو گاؤں گا نہیں اگر گاؤں گا تو ہجر کا گیت ، اوّل تو کوئی کام نہیں کرتا اور اگر کرتا ہے تو نقصان دہ ، اس سے جب ہوگی بیوقوفی ہوگی.
گاؤُں نَہ گاؤُں بِرَہ گاؤُں
اوّل تو گاؤں گا نہیں اگر گاؤں گا تو ہجر کا گیت ، اوّل تو کوئی کام نہیں کرتا اور اگر کرتا ہے تو نقصان دہ ، اس سے جب ہوگی بیوقوفی ہوگی.
گاؤں خَرْچ
(کاشت کاری) گان٘و کے عام اور مشترک اخراجات مثلاً مہمان نوازی ، خیرات ، چوکی داری وغیرہ کی مشترک رقم جو ایک آنہ فی روپیہ یا ایک سیر فی من کے حساب سے جمع کی جاتی ہے.
گاؤں کا اُٹھاو
رک : گان٘و خرچ ، وہ خرچ جو نمبردار کو مال گزاری تحصیل کرنے یا کسی اور وجہ سے گان٘و کے متعلق کرنا پڑتا ہے.
گاؤں بسنتے بھوتلے، شہر بسنتے دیو
گاؤں میں بھتنے بستے ہیں اور شہر میں دیوتا، دیہاتیوں کی شرارتوں اور جھگڑوں پر طنز ہے
گاؤں کا جوگی جوگنا اَن گاؤں کا سِدھ
وطن میں کوئی کیسا ہی ہنر پیدا کرے عزّت نہیں ہوتی ، وطن میں انسان کی قدر نہیں ہوتی ، باہر ہوتی ہے ، اپنی چیز کی قدر نہیں ہوتی ، پرائی چیز کی قدر ہوتی ہے.
گاؤں بھاگے پَگھیا لاگے
فصل پکّی ہے اور گانْو والے غیر حاضر ہیں ، ضرورت کے وقت کوئی موجود نہیں ؛ زمینداروں کی لاپروائی کے لیے طنزاً کہتے ہیں.
گاؤں گَیا سوتا جاگے
جس طرح سوئے ہوئے کا پتہ نہیں کب جاگے گا اسی طرح مسافر کے واپس آنے کا کوئی پتہ نہیں ہوتا
گاؤں ڈُوبا جائے سَوانے کی لَڑائی
زمینْدار معمولی جھگڑوں میں بہت سا روپیہ لگادیتے ہیں ، زمیندار فضول جھگڑوں میں پڑے رہتے ہیں اور گانْو برباد ہوتا ہے.
گاؤں میں پَڑی مَری ، اَپْنی اَپْنی سَب کو پَڑی
مصیبت کے وقت کوئی کسی کی مدد نہیں کرتا ، سب کو اپنی اپنی پڑی ہوتی ہے.
گاؤں میں دھوبی کا چھیل
گاؤں میں دھوبی کا لڑکا ہی شوقین بنا پھرتا ہے، کیونکہ اس کا باپ شہر والوں کے جو کپڑے دھونے کے لئے لاتا ہے، وہ انہیں پہنتا ہے، جو گاؤں والوں کو دیکھنے کو نہیں ملتے، دھوبی کا لڑکا گاؤں میں خوش پوش ہوتا ہے، کیونکہ اس کے اپنے کپڑے اجلے ہوتے ہیں
ہاتھی پِھرے گاؤں گاؤں جِس کا ہاتھی اُس کا ناؤں
ہاتھی کہیں بھی جائے لوگ یہی کہیں گے کہ فلاں کا ہاتھی ہے۔ یعنی جس کی چیز ہو اسی کا نام ہوتا ہے، اصل شے مالک ہی کی ہوا کرتی ہے
چَوکی گاؤں والوں کو لُوٹ کھاتی ہے
پولِس کی چوکی عام طور پر وہاں مقرر کی جاتی ہے جہاں لوگ بہت شرارتی ہوں، پولیس والے اپنے کھانے کا خرچ عموماً انہیں لوگوں سے پورا کرتے ہیں
نِرہے گاؤں اُونٹ آیا لوگوں نے کَہا پَرمیشَر آئے
بے وقوف آدمی یا کم علم آدمی کو ہر چیز عجیب لگتی ہے (اصل کہاوت یوں ہے : باؤلے گاؤں میں اونٹ آیا) ۔
لُٹے گاؤں کا کیا نام
جو راج فنا ہو کر تہس نہس ہو گیا اس کا کیا نام و نشان بتایا جائے، جو مٹ گیا اس کا ذکر ہی کیا.
بارَہ گاؤں کا چَودھری اَسّی گاؤں کا راؤ، اَپنے کام نَہ آوے تو اَیسی تَیسی میں جاؤ
آدمی خواہ کتنا ہی امیر ہو لیکن اگر کسی کے کام نہ آئے تو کسی کام کا نہیں
نام میرا، گاؤں تیرا
کوئی کمائے کوئی اُڑائے، خود مال مارنا اور دوسرے کو دھوکے میں رکھنا، دوسروں کی ملکیت سے فائدہ اٹھانا
جتنی میاں کی لمبی داڑھی، اُتنا گاؤں گلزار
زمینداروں کا خیال ہے کہ جتنی مالک کی داڑھی لمبی ہوگی اتنی ہی پیداوار زیادہ ہوتی ہے، جتنی حیثیت ہوتی ہے اتنا ہی خرچ ہوتا ہے
چھوڑے گاؤں کا نام کیا
جس جگہ یا کام کو ترک کر دیا اس سے کیا واسطہ، جس سے کوئی تعلق نہیں رہا اس کا ذکر کرنا فضول ہے
آٹھ گاؤں کا چودھری اور بارہ گاؤں کا راؤ، اپنے کام نہ آؤ تو ایسی تیسی میں جاؤ
چاہے کیسا ہی امیر ہو، اگر اپنے کام نہ آیا تو اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔