تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کہانی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کہانی" کے متعقلہ نتائج
کَہانی گو
داستان گو ، کہانی سُنانے والا ، کہانی کہنے والا ، (کہانی کہنا بھی ایک فن تھا اور اس کے اُصول و ضوابط ہوتے تھے ، ان کے مطابق کہانی کہنے والا کہانی گو کہلاتا تھا ، جو عموماً رؤسا کے ہاں ملازم ہوتا تھا ، شوقیہ کہانی کہنے والے بھی کہانی گو کہلاتے تھے).
کَہانی گَھڑْنا
اپنے دماغ سے کوئی بات یا قصہ بنانا ؛ قصہ گھڑنا ، جھوٹ بولنا ، ہرزہ سرائی کرنا ، بے بنیاد بات کہنا.
کَہانی جَیْسی جُھوٹی نہیں، بات جَیْسی مِیْٹھی نہیں
معمولی بات ہے بہت اچھی نہ بہت بری، کسی بات کی تمہید کے طور پر کہتے ہیں
طوطا کَہانی
سنسکرت کا ایک مشہور قصہ جس میں ایک طوطا جو اپنے مالک کی بیوی کو ہر روز ایک نئی کہانی سناتا ہے تاکہ وہ مالک کی عدم موجودگی میں فرار نہ ہو جائے ؛ مراد : خیالی قصہ ، من گھڑت باتیں.
فوک کَہانی
عوامی قصّہ ، روایتی کہانی ، عوام میں مقبول کہانی ، وہ کہانی جس کا کوئی شعوری سنجیدہ مقصد نہ ہو بلکہ یہ محض تفریحی مقاصد کو پورا کرتی ہے .
کیسِٹ کَہانی
(عموماً بچوں کے لیے) وہ کہانی جو صدا کاروں کی آواز، صوتی اثرات اور موسیقی کے ساتھ کیسٹ میں بھری گئی ہو(ریڈیائی ڈراموں کے انداز پر) .
عَلامَتی کَہانی
وہ کہانی، جس کے کردار، واقعات اور مقامات وغیرہ دوہری معنویت کے حامل ہوں، یعنی کہانی اس قابل ہوکہ معانی کی دو سطحوں پر ایک بامعنی اور مربوط کہانی معلوم ہو، معانی کی ایک سطح قاہری ہوتی ہے، جسے قاری سمجھ سکتا ہے اور دوسری وہ جو علامات کی توجیہہ و تاویل سے وجود میں آتی ہے اور معانی کی یہی سطح ہے، جو مقصود ہوتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔