تلاش شدہ نتائج
"کھینچنا" کے متعقلہ نتائج
کھینچنا
تارکشی کا عمل یا کام کرنا .
چِلَّہ کِھینچنا
کسی گوشے میں بیٹھ کر چالیس دن کا عمل پورا کرنا ، گوشہ نشین ہونا
حُقَّہ کِھینچْنا
حقّہ پینا ، حقے کا دم لگانا
مُرَقَّع کِھینچنا
منظر کشی کرنا ، تصویر کھینچنا ، منظر نگاری کرنا ۔
سولَہ گُٹّی کِھینچنا
خوب زدو کوب کرنا ، بید یا قمچی سے چوتڑوں پر مارنا .
سَخْتِی کھینچنا
تکلیف برداشت کرنا، بہت تکلیف اٹھانا
سُون کھینچنا
سانس روک لینا، دم سادھنا، بالکل چپ رہنا
مُوس کھینچنا
جوتے چڑھانا ، جوتے پہننا ۔
مِٹّی کِھینچنا
(معماری) کھدی ہوئی مٹی کو پھاوڑے سے سمیٹ کر ایک طرف کرنا (ا پ و ، ۱ :۹۰)
پَٹّا کِھینچْنا
(زراعت) کیاری کی حد بندی کرنا ، منڈیر بان٘دھنا .
سَنّاٹا کِھینچْنا
خاموش ہونا ، گُم صُم ہونا ، چپ رہنا.
پِتّا کِھینْچْنا
پِتّا نکالنا، قتل کی سزا دینا
ذِلَّت کِھینچنا
شرمندہ ہونا، خفیف ہونا، رسوا اور بدنام ہونا
مِنَّت کِھینچنا
ممنون ِاحسان ہونا، احسان کا بوجھ اُٹھانا، احسان برداشت کرنا، احسان مند ہونا
دِقَّت کِھینچْنا
مشکل پیدا کرنا ؛ پیچ و تاب میں پڑنا ؛ سخت ناراض ہونا.
چِلّا کِھینْچْنا
ایک گوشہ میں بیٹھ کر چالیس دن وظیفہ پڑھنا، عمل کرنا (لفظ چہل سے مرکب)
مَشَقَّت کھینچْنا
زحمت برداشت کرنا ، مصیبت اُٹھانا ۔
خِفَّت کھینچْنا
ذلّت اُٹھانا ، ندامت اُٹھانا ، شرمندگی اٹھانا .
ہُو کِھینْچنا
نعرئہ مستانہ لگانا نیز آہ بھرنا ۔
ہاتھ کِھیْنچنا
باز آنا، دست بردار ہونا، ہاتھ اُٹھانا، ترک کردینا، مالی امداد بند کردینا
آہ کھینچْنا
آہ کرنا، کلمۂ آہ منہ سے نکالنا، کراہنا
نالَہ کِھیْنچنا
آہ بھرنا، فریاد کرنا، آہ و فغاں کرنا، گریہ و زاری کرنا، رونا پیٹنا
خاکَہ کھینچْنا
کسی چیز، شخص، کیفیت یا منظر وغیرہ کی تصویر الفاظ یا خطوط و نقوش کے ذریعے سے پیش کرنا
ہات کِھینچنا
کسی کام سے ہاتھ روک لینا ؛ بے تعلق ہونا ، دست بردار ہونا (رک : ہاتھ کھینچنا) ۔
اِحاطَہ کِھینْچنا
احاطہ کھنچنا (رک) کا تعدیہ .
ہَیئَت کِھینچنا
شکل و صورت یا وضع پیش کرنا، خاکہ اُتارنا
ہَوا کِھینچنا
ہوا لینا ، سانس کے ذریعے ہوا پھیپھڑوں میں پہنچانا ۔
صَدْمَہ کِھینچْنا
تکلیف سہنا ، رنج اٹھانا ، غم برداشت کرنا.
دُوہائی کھینچْنا
مظلوم کا فریاد کرنا ، دوہائی دینا
کِنارَہ کِھینچْنا
رک : کنارہ کشی اختیار کرنا.
نِیمچَہ کِھینْچنا
چھوٹی تلوار یا خنجر کو نیام سے نکالنا
فاقَہ کِھینچْنا
بھوکا رہنا ، فاقے کی سختیاں سہنا.
عَلَم کھِینچْنا
پرچم بلند کرنا، جنگ کے آغاز کا اعلان کرنا
تَعَب کِھینچْنا
سختی یا تکلیف اٹھانا ، رنج اور دکھ برداشت کرنا.
نَعْرَہ کِھینچنا
(غم، تکلیف یا جوش و جذبے سے) نعرہ کرنا، نعرہ بلند کرنا، نعرہ مارنا
فَتْحَہ کِھینچْنا
زبر کو کھینچ کر پڑھنا ، زبر کو اس طرح پڑھنا کہ دوسرے الف کا احساس ہو .
خَمْیازَہ کھینْچْنا
پاداش جھیلنا، رنج اُٹھانا، پشیمان ہونا
شَبِیہ کِھینچْنا
تصویر بنانا، تصویر اتارنا.
عَذاب کِھینچْنا
مصیبت برداشت کرنا ، آفت سہنا ، تکلیف اٹھانا .
دُہائی کِھینچْنا
مظلوموں کا فریاد کرنا ، پناہ مانگنا ، داد خواہی کرنا
عَرَق کھینچْنا
بخارات کے ذریعے کسی چیز کا پانی کشید کرنا، عرق کشید کرنا
نَقشَہ کِھینچنا
تصویر اتارنا ، عکس لینا ، فوٹو لینا ، تصویر بنانا
قَشْقَہ کھینچْنا
پیشانی پر تلک لگانا، صندل یا زعفران کی دو لکیریں ماتھے پر کھینچنا، مراد: ٹیکا لگانا
شُعْلَہ کِھینچْنا
شعلہ بلند ہونا، لپٹ پیدا کرنا
ہَنٹَر کِھینچنا
مارنے کے لیے ہنٹر ہاتھ میں لینا ، مارنے کے لیے تیار رہنا نیز اعتراض کرنے کے لیے مستعد رہنا ۔
عِطْر کِھینچْنا
خوشبو دار چیز کا تیل بذریعۂ کشید نکالنا.
عُمُود کِھینچنا
کسی خط مستقیم پر عمود قائم کرنا
زَنْجیرَہ کِھینچْنا
زنجیروں کے ذریعے خانوں میں تقسیم کرنا ۔