تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"پکا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"پکا" کے متعقلہ نتائج
پَکّا مُلَمَّع
(مُلَمَّع کاری) دھات کے برتن پر سونے یا چان٘دی کی قلعی کرنے کا قدیم طریقہ جس میں برتن کی سطح پر سونے یا چان٘دی کا ورق چڑھا کر سطح کے ساتھ وصل کر دیا جاتا تھا اور اس پر جلا کر دی جاتی تھی.
پَکّا ہَتَوڑا
(سن٘گ تراشی) سخت قسم کے پتھر کی گڑھائی (گھڑای) کا پکّے لوہے کے من٘ھ کا ہتوڑا ، پک مُہْرا.
پَکا دینا
۔ پکا کے تیار کرنا۔ (فقرہ) سالن پکادو۔ ۲۔ (کنایۃً) ستانا۔ تکلیف دینا۔ جیسے کلیجہ پکا دینا۔
پَکّا خَط
وہ طریقۂ تحریر یا لکھت جو بہت دنوں کی مشق کے بعد کسی ایک طرز پر قائم ہو گئی ہو اور اس میں تبدیلی کا امکان نہ ہو ، پُختہ خط.
پَکّا آنک
(مہاجنی) اصل زر/شرح اور مدت کا حاصل ضرب جس پر سود واجب الوصول ہوتا ہو (تیش کچے آن٘کوں کا مجموعہ).
پَکّا گانا
موسیقی: وہ گانا جو کسی اصلی اور بنیادی (شاستریہ) راگ یا راگنی کے مقررہ اصول و ضوابط کے مطابق گایا جائے، کلاسیکی موسیقی کے مطابق گانا، وہ گانا جس میں فن موسیقی کا کمال دکھایا جائے
پَکّا پِیسا
(مجازاً) تجربہ کار ، جہاں دیدہ ، چالاک ، جس کے تیور سے دانائی مکاری اور چالاکی ٹپکتی ہو ، بڑا ہوشیار.
پَکّا کھانا
(ہندو) پکوان (تیل یا گھی میں تلا ہوا) ؛ اہل ہنود میں برادری کو جو کھانا دیا جاتا ہے اس کی دو قسمیں ہوتی ہیں کچا اور پکا ، پکے میں پکوان اور مٹھائیاں شامل ہیں اور کچے میں روٹی چاول وغیرہ.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔