تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نعرہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نعرہ" کے متعقلہ نتائج
نَعْرَہ
زور کی آواز جو کسی مطالبے یا جوش یا جذبے کی شدت کی بنا پر ہو؛ ساتھیوں کو جوش میں لانے، جلسوں میں عوام کو ہشیار و بیدار کرنے کی زور دار آواز
نَعْرَۂ رِسالَت
رسول ِخدا صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کے نام کا نعرہ ، یا رسول اﷲ زور سے پکارنے کا عمل ؛ جیسے : تقریر کے دوران میں بار بار نعرۂ رسالت ’’یارسول اﷲ ‘‘ کا شور بلند ہوتا ہے ۔
نَعْرَہ جَنگ
جنگ میں مخالف فوج پر حملہ کرتے وقت لگایا جانے والا کوئی نعرہ ، جیسے : نعرۂ تکبیر یا نعرۂ حیدری ۔
نَعْرَہ بازی
(ادب) شاعری یا نثر میں کسی سیاسی یا سماجی نظریے کو براہ ِراست پیش کر دینا ، تحریر میں شعری لطافت اور ادبی کنائے کا نہ ہونا ، شعر و ادب کا پروپیگنڈے کی سطح پر آجانا ۔
نَعْرَۂ اَنا الحَق
میں حق ہوں کا نعرہ جو منصور حلاج نے بلند کیا (اس نعرے کے باعث وہ دار پر چڑھائے گئے)
نَعْرَۂ چار یار
رسول ِمقبول صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کے چار خلفائے راشدین (یعنی حضرت ابوبکر صدیق ؓ، حضرت عمر فاروق ؓ ، حضرت عثمان غنی ؓ اور حضرت علی مرتضیٰ ؓ جو آں حضور کے بعد خلیفہ چنے گئے ، کے نام کا نعرہ)
نَعْرَہ کَرنا
نعرہ لگانا، للکارنا، بہت زور کی آواز نکالنا، جوش و جذبے کے اثر سے بلند آواز سے کوئی کلمہ کہنا، پکارنا
نَعْرَہ مارنا
نعرہ لگانا، نعرہ کرنا، زور سے پکارنا، چیخ کر کہنا، اونچی آواز میں (جوش سے) بولنا، للکارنا
نَعْرَہ لَگانا
نعرہ مارنا، نعرہ کرنا، زور سے پکارنا، چیخ کر کہنا، اونچی آواز میں (جوش سے) بولنا، للکارنا
نَعْرَۂ حَیدَری یا حُسَین
محرم (وغیرہ) میں تعزیے کے ساتھ چلنے والوں کا نعرہ (جو وقفے وقفے سے لگاتے ہیں).
نَعْرَہ زَن ہونا
نعرہ لگانا، صدا بلند کرنا، فریاد کناں ہونا نیز کوئی نظریہ یا بات جوش و جذبات سے پیش کرنا
نَعْرَہ بُلَند کَرنا
جوش و جذبہ ، خواہش یا کسی تکلیف و غم کی شدت سے زور کی آواز نکالنا نیز کوئی نئی اور دلکش بات یا فقرہ یا نظریہ سامنے لانا ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔