تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"میز" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"میز" کے متعقلہ نتائج
مِیز
چارپایوں پرکھڑا تختہ جو کھانا کھانے، لکھنے پڑھنے یا کسی اور کام کے لیے استعمال ہو، عموماً ہموار سطح اور چار پائے رکھنے والا ایک قسم کا فرنیچر جس میں درازیں بھی ہوں، ٹیبل، ڈیسک
مِیْز
چارپایوں پرکھڑا تختہ جو کھانا کھانے، لکھنے پڑھنے یا کسی اور کام کے لیے استعمال ہو، عموماً ہموار سطح اور چار پائے رکھنے والا ایک قسم کا فرنیچر جس میں درازیں بھی ہوں، ٹیبل، ڈیسک
میز لَگانا
میز چننا، میز پر کھانا رکھنا، میز کو کھانے سے سجانا، میز پر سامان مثلاً رکابی، چھری، کانٹا، چمچے وغیرہ رکھنا، کھانا لگانا
میز بَجانا
ہاتھوں سے میز بجا کر ناپسندیدگی کے اظہار کے لیے شور مچانا، ہوٹنگ کرنا (بعض اوقات پسندیدگی کے اظہار یا تعریف کے لیے بھی میز بجائی جاتی ہے بالخصوص پارلیمنٹ میں)
میز پَر بَیٹھ کَر کھانا
میز بچھا کر اور کرسی پر بیٹھ کر اہل ِیورپ کی طرح کھانا ، کھانے کے لیے بجائے دسترخوان کے میز کا استعمال کرنا ۔
میز پَر بَیٹھ کے کھانا
میز بچھا کر اور کرسی پر بیٹھ کر اہل ِیورپ کی طرح کھانا ، کھانے کے لیے بجائے دسترخوان کے میز کا استعمال کرنا ۔
مِیزاب طُولیِ اَعلیٰ
(حیوانیات) دماغ کے بالائی حصے میں اندرونی سطح کی نالی جو گدّی کے اندرونی ہڈی کے ابھار پر ختم ہوتی ہے
مِیزانِیَہ
کسی خاص مدت کے لیے آمد و خرچ کا تخمینہ، منصوبہ بندی کے مطابق آمد و خرچ کا گوشوارہ، بجٹ تیار کرنا
میزون
(طبیعیات)کم تر جوہری ذرّوں کا کوئی سا گروہ جن کی کمیتیں برقیہ اور قلبیہء تعدیلی یامنفی یا مثبت برقی باربردار میں تغیر پذیر ہوتی رہتی ہیں اور یہ سب کے سب نہایت کم زندگی پانے والے ہوتے ہیں ۔
مِیزاب اَوَّلِین
(حیوانیات) جنینی رقبے کی اولین دھاری میں پیدا ہونے والی نالی (انگ : Primitive groove) ۔
مِیزانِیَہ تَقریر
میزانیے کے متعلق تفصیلی بیان جسے عموماً وزیر خزانہ ایوان میں بحث کے لیے پڑھ کر سناتا ہے، بجٹ تقریر
میزبان
مہماں داری کرنے والا، مہمان کو کھانا کھلانے والا، ضیافت کرنے والا، دعوت کرنے والا، نیوتک، صاحب خانہ
مِیزانِیَہ گِرانٹ
وہ امدادی رقم جو آمد و خرچ کے گوشوارے میں سے کسی منصوبے پر خرچ کرنے کے لیے دی جائے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔