تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مہینہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"مہینہ" کے متعقلہ نتائج
قَمَری مَہِینَہ
وہ مہینہ جو چاند کی رفتار کے موافق ہو ، ایک چاند کے طلوع سے دوسرے چاند کے طلوع ہونے تک کا درمیانی وقفہ جو کبھی ۲۹ دن اور کبھی تیس دن کا ہوتا ہے .
شَمْسی مَہِینَہ
شمسی سال کا مہینہ ، شمسی سال کے ۱۲ مہینے کئے گئے ہیں ، انگریزی سال میں اپریل جون ستمبر اور نومبر ۳۰ دن ، فروری ۲۸ دن (فروری لیپ کے سال کا ۲۹) اور باقی مہینے ۳۱ دن کے ہوتے ہیں
خالِی کا مَہِینَہ
مسلمانوں کا گیارہواں مہینہ ذیقعدہ، اس سے پہلے شوال کے مہینے میں عیدالفطر ہوتی ہے اور بعد کے مہینے ذی الحج میں عیدالاضحی ہوتی ہے، یہ مہینہ خالی رہتا ہے، اس لئے عورتیں اسے خالی کہتی ہیں، یہ مہینہ منحوس سمجھا جاتا ہے۔
لَوند کا مَہِینَہ
رک : لوند ، بکرمی یا قمری کلنڈر وہ مہینہ جس میں تین سال بعد ایک مہینہ بڑھا دیا جاتا ہے یہ تیرھواں مہینہ کہلاتا ہے جیسے ہر تین سال کے بعد فروری کے ایّام ، ۲۸ کے بجائے ۲۹ ہو جاتے ہیں.
خواجَہ مُعِینُ الدِّین کا مَہِینَہ
(عود) چاند کا چھٹا مہینہ (جس میں خواجہ کا عرس ہوتا ہے) ، جمادی الاخر .
اَن گِنا مَہِینا
حمل کا آٹھواں مہینا جس میں پیدا ہونے والا بچہ کم زندہ رہتا ہے اس لیے عورتیں اسے منحوس خیال کرتی ہیں اور اس کا نام نہیں لیتیں (اس کے علاوہ نجوم و رمل میں آٹھواں خانہ موت کا ہے اس لیے بھی عورتیں اس کا نام لینا نا مبارک سمجھتی ہیں)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔