تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مچھلی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"مچھلی" کے متعقلہ نتائج
مَچھْلی
ایک آبی جانور جو بالعموم لمبوترا ہوتا ہے، اس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں مگر عموماً سیاہی مائل سفید ہوتا ہے، بعض کے بدن پر گول چھلکے ہوتے ہیں، اس کا گوشت کھایا جاتا ہے، اس کے پھیپھڑے نہیں ہوتے اور یہ گلپھڑوں کے ذریعے سانس لیتا ہے، ٹانگوں کے بجائے پر ہوتے ہیں اور دم کے ذریعے مڑتا ہے، یہ پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، ماہی، حوت
مَچْھلی غوطَہ
کشتی کے ایک دانو کا نام، اس دانو کی صورت یہ ہوتی ہے کہ جب لڑنے والا اپنے حریف کے پیچھے ہو اور حریف کھڑا ہو یا کھڑا ہوتا ہو تو بائیں ہاتھ سے حریف کی پشت کا جانگھیا پکڑ کے جھکائی دے کر اسے گرائے اور ساتھ ہی حریف کے دونوں پیروں کے اندر سے اپنا سر ڈالے اور داہنے ہاتھ سے حریف کے بائیں پیر کا گٹہ اندر سے پکڑ کر اٹھاتا ہوا اپنی بائیں طرف کو گرا دے ، اس سے حریف چت گرے گا
مَچھْلی کا چارَہ
وہ چیز جس کو کانٹے میں لگاکر مچھلی پکڑتے ہیں یہ عموماً گوشت یا آٹے کا ٹکڑا یا کینچوا ہوتا ہے ، یورپ میں دھات کے رنگ دار ٹکڑوں کا بھی استعمال کرتے ہیں ؛ مچھلیوں کے کھانے کی وہ چیز جو مچھیرے مچھلیوں کے شکار سے پہلے مچھلیوں کو جمع کرنے کے لیے پانی میں ڈال دیتے ہیں
مَچْھلی سارے جَل کو گَنْدَہ کَرْتی ہے
جماعت میں ایک شخص خراب ہو تو پوری جماعت بد نام ہوتی ہے ، گھر کے ایک فرد کی بداعمالی سے پورا گھرانا رسوا ہوتا ہے .
مَچْھلی سارے تالاب کو گَنْدَہ کَرْتی ہے
جماعت میں ایک شخص خراب ہو تو پوری جماعت بد نام ہوتی ہے ، گھر کے ایک فرد کی بداعمالی سے پورا گھرانا رسوا ہوتا ہے .
مَچھْلی اَپنی جان سے گَئی ، کھانے والوں کو مَزا نَہ آیا
رک : مرغی اپنی جان سے گئی ، کھانے والوں کو مزا نہ آیا ، جو زیادہ مستعمل ہے ۔
مَچْھلی تو نہیں کہ سڑ جائے گی
اکثر بیٹی کی شادی کی نسبت بولتے ہیں جس سے یہ مراد ہوتی ہے کہ جب تک اچھا گھر اور اچھا بر نہیں ملے گا ہم شادی نہیں کریں گے ، بیٹی ہے مچھلی تو نہیں ہے کہ سڑ کر بگڑ جائے گی
مَچھلی کھانا
ایک قسم کی نیاز، عورتیں پکے ہوئے چاولوں کے طباق پر مچھلی کے کباب رکھ کر حضرت سلیمان کی نیاز دلواتیں اور اسے کھاتی اور تقسیم کرتیں ہیں
مَچھلی لَگانا
(تیراکی) اونچی جگہ سے پانی میں غوطہ لگانے کا ایک انداز جس میں دونوں ہاتھ جوڑ کر سر کے بل پانی میں کودتے ہیں ۔
مَچھْلی کانٹا
ایک مخصوص سلائی جس میں سے جانے والے حصوں کے بیچ میں ایک طرح کی پتلی جالی سی بن جاتی ہے
مَچھلی کا دانت
गैंडे के आकार के एक पशु का दाँत जो प्रायः हाथी दाँत के समान होता है और उसी नाम से बिकता है
مَچْھلی مَچْھلی کِتنا پانی
جب بچّہ پیٹ کے بل رینگنے لگتا ہے اور آگے بڑھنے کا قصد کرتا ہے تو اس کا دل بڑھانے کو کہتے ہیں نیز بچوں کا ایک کھیل بھی ہے ؛ رک : بول میری مچھلی کتنا پانی
مَچْھلی مَچْھلی کِتا پانی
جب بچّہ پیٹ کے بل رینگنے لگتا ہے اور آگے بڑھنے کا قصد کرتا ہے تو اس کا دل بڑھانے کو کہتے ہیں نیز بچوں کا ایک کھیل بھی ہے ؛ رک : بول میری مچھلی کتنا پانی
مَچھْلی کی طَرح تَڑَپنا
ازحد تڑپنا، بے حد بیقرار ہونا، بے چین ہونا، لوٹا لوٹا پھرنا، کمال بے قرار اور بیکل ہونا، (محصنات)دن اور رات چین نہ تھا مچھلی کی طرح تڑپتے تھے
مَچْھلی کے جائے کو تَیرنا کَون سِکھائے
اپنے آبائی یا خاندانی کام سے ہر شخص ازخود بخوبی واقف ہوتا ہے، اسے کسی سے سیکھنے کی ضرورت نہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔