تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"منڈا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"منڈا" کے متعقلہ نتائج
مُنڈا تَخت
کھلا ہوا تخت (جس پر چتر نہ ہو ، شاہی تخت کی ضد جس پر عام طور پر چتر ہوا کرتا تھا) کھلا ہوا تخت ۔
مَنڈاری
رک : منڈا نمبر ۱ کی بولی کا نام ، وہ مقامی زبانیں جو کہ بنیادی طور پر سنسکرت سے اختلاف رکھتی ہیں جیسے کہ دراوڑی (ملیا لم ، تامل ، تلگو ، کناری اور براہوئی وغیرہ) سابرا یا منڈا (منڈاری ، سنتھالی اور بھیلی وغیرہ)
مُنڈا جوگی اَور پِسی دَوا پَہْچانے نَہِیں جاتے
سر منڈے ہوئے جوگی کی شکل و صورت سے معلوم نہیں ہوتا کہ اس کا باطن کیسا ہے جیسے کہ پسی ہوئی دوا کو دیکھ کر پتا نہیں چلتا کہ کیا چیز ہے
مُنڈا جوگی اَور پِسی دَوا
سر منڈے ہوئے جوگی کی شکل و صورت سے معلوم نہیں ہوتا کہ اس کا باطن کیسا ہے جیسے کہ پسی ہوئی دوا کو دیکھ کر پتا نہیں چلتا کہ کیا چیز ہے
نَیا مُنڈا
نیا لڑکا ؛ مراد : نووارد جو کسی گروہ میں یا کسی پیشے میں شامل ہوا ہو ، مرید یا شاگرد ہوا ہو
ڈاڑھی مُنڈا
جس کی ڈاڑھی منڈی ہوئی ہو ، ڈاڑھی نہ رکھنے والا ، اکثر غیر متشرع ، مراد : آزاد منش نوجوان.
ماتھ منڈا کے پھجیہت بھئے، جات پانت دونوں سے گئے
فقیر ہو کر خیال تھا کہ مزے سے گزرے گی، مگر کہیں کے بھی نہ رہے، ہندوؤں میں جو شخص ایک دفعہ فقیر ہو جائے پھر وہ اپنی ذات میں واپس نہیں آسکتا
اَپْنی مُونْچھ مُنڈا دُوں
ہار ماننے کا اعتراف کرنا، ہار ماننا(اپنی بات پر زور دینے کے لیے، اس موقع پر مستعمل جب یہ کہنا ہو کہ اگر ایسا نہ ہو (یا ہو) تو مجھے مرد نہ سمجھنا)
سَر مُنْڈا کے کیا گُھٹْنا مُنْڈواؤگے
کیا سب کچھ کھو بیٹھنے کا اِرادہ ہے یه بھی نه رہا تو پھر کیا کرو گے ، فضول خرچ سے کہتے ہیں
دیکھ تِریا کے چالے سَر مُنڈا مُنہ کالے
عورتوں کی چالاکی اور مردوں کی عقلمندی ظاہر کرنے کے لیے مستعمل
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔