تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"منظر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"منظر" کے متعقلہ نتائج
مَنظَرَہ
(طبیعیات) نور کی شعاعوں یا کسی اور روشن قوت کی تصویر جس سے مختلف حصے اپنی انحراف پذیری کے لحاظ سے ترتیب وار نظر آتے ہیں ، طیف النور ، طیف (Spectrum) ۔
مَنظَر نامَہ
کہانی یا ڈرامے وغیرہ کی روداد کا مختصر خاکہ جس میں مناظر (سین) کی ترتیب، ڈرامے کے کرداروں کی آمد و شد کی اطلاع وغیرہ کے متعلق ہدایات ہوتی ہیں
مَنظَرِیَہ
منظر (رک) سے متعلق یا منسوب ؛ (مجازا ً) قدرتی مناظر کا ، منظر نگاری والا ، جس میں منظر کشی کی گئی ہو (شعر یا نثر وغیرہ) ۔
مَنظَر سے ہَٹانا
سامنے سے ہٹانا ، مقابلے میں نہ آنے دینا ، گوشہ گیر کر دینا ؛ مرادا ُ ہلاک کر دینا ۔
مَنظَر بیں
(طبیعیات) وہ آلہ جس میں دو آئینے لگے ہوتے ہیں جن کی مدد سے ایسی اشیا یا مناظر کا مشاہدہ کیا جاتا ہے جو دیوار یا سمندر کی اوٹ میں ہماری آنکھ کی سطح سے بلند ہوں (آبدوز کشتیوں میں اس کا استعمال عام ہے) ۔
مَنظَر نُما
منظر دکھانے والا؛ (مصوری)کسی موٹے کاغذ کو کاٹ کربنایا ہوا فریم جو عموما ً قدرتی مناظر (لینڈ اسکیپ) کے موضوع کے انتخاب میں استعمال ہوتا ہے ؛ (فوٹو گرافی) کیمرے کا وہ حصہ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تصویر کہاں تک آئے گی (View Finder) ۔
مَنظَر کاری
(ادب) مناظر فطرت وغیرہ کے بیان کرنے کا عمل ، فطرت کا نقشہ کھینچنا یا بیان کرنا ، منظر نگاری ۔
مَنظَرِ عام پَر آنا
عام لوگوں کے لیے جاری ہونا ، اشاعت پذیر ہونا ، طبع ہونا (عموما ً کتاب وغیرہ) ، مشہور ہونا ۔
مَنظَری عَدسَہ
(طبیعیات) خرد بین کا وہ عدسہ یا عدسوں کا مجموعہ جو دیکھی جانے والی شئے سے شعاعیں وصول کر کے عکس تشکیل کرتا ہے ، عدسہء مرئیہ (Objective lens)۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔