تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مقامی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"مقامی" کے متعقلہ نتائج
مَقامی تَعطِیل
وہ چھٹی جو پورے ملک میں نہ ہو بلکہ کسی شہر یا علاقے کے بعض مقامی یا صوبائی دفتروں میں ہو
مَقامی نام
(کتب خانہ) کسی شخص کا وہ نام جو اس کے علاقے کی نسبت ظاہر کرتا ہو ، جیسے : اکبر آبادی ، ملیح آبادی ، دہلوی وغیرہ ۔
مَقامی وَقت
کسی جگہ کا وہ وقت جو طلوع و غروب آفتاب کی مناسبت سے مقرر کیا گیا ہو، کسی جگہ کا رائج وقت
مَقامی ٹَیکس
وہ ٹیکس جو شہر کی صفائی ، روشنی ، سڑکوں کی درستی اور آب رسانی پر صرف کرنے کی غرض سے بلدیاتی ادارے وصول کرتے ہیں ۔
مَقامی تَقسِیم
(کتب خانہ) امدادی تقسیم عام طور پر اسلوب بیان ، زبان یا ملک ، (یا مقام) کے لحاظ سے ہو تو ۔۔۔۔۔ مقامی تقسیم کہلاتی ہے
مَقامی بَلَندی
(ارضیات) بلندی کا وہ فرق جو بلند ترین چوٹی کے سر اور نچلی ترین وادی کے فرش کے درمیان ہوتا ہے ، میدانوں اور سطح مرتفع کی ہموار سطح جو کم ڈھلان دار ہے اور بلندی میں کم ہے ۔
مَقامی سِیاسَت
مخصوص جگہ سے وابستہ مخصوص رجحانات رکھنے والی سیاست (قومی یا بین الاقوامی سیاست کے مقابل) ۔
مَقامی بِیماری
ایسی بیماری جو کسی خاص جگہ پر رہنے کی وجہ سے ہو ، ایسی بیماری جو کسی خاص عضو بدن تک محدود ہو
مَقامی خَبْریں
(صحافت) کسی خاص جگہ شہر یا صوبے کے متعلق خبریں، اس شہر کے متعلق خبریں جہاں سے کوئی اخبار نکلتا ہے، علاقائی خبریں
قایَم مَقامی
قائم مقام ہونا ، کسی اور کی جگہ پر قائم ہونا ، غیر مستقل طور پر کسی کے بجائے کام کرنا ، نیابت ، نمائندگی.
رُوحِ مُقامی
مقامی رُوح (انسان کے جسم میں دو رُوحیں ہوتی ہیں ایک سیلانی جو سونے کے بعد نکل جاتی ہے اور جاگتے ہی آ جاتی ہے دوسری مقامی جس کے نکل جانے کے بعد آدمی مر جاتا ہے).
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔