تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"لوہا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"لوہا" کے متعقلہ نتائج
لوہا
ایک خاکستری رنگ کی دھات جو معدنی ڈھیلوں کو پگھلا کر حاصل کی جاتی ہے اور ۵۳۰ درجۂ حرارت پر پگھلتی ہے اس سے آلات ، اوزار اور ہتھیار بنائے جاتے ہیں ، آہن ، حدید.
لوہا چابْنا
سخت اذیت برداشت کرنا ، تکلیف و مصیبت میں گزارنا ، تلوار کا زخم کھانا ، تلوار سے زخمی ہونا.
لوہا بَرَسْنا
تلوار چلنا، تیغ بازی ہونا، گولیاں برسنا، کَشت و خون ہونا، باہم جنگ ہونا، عظیم جنگ ہونا
لوہا بُجھانا
تپتے لوہے کو پانی میں ڈالنا ، جس سے چھن کی آواز نکلتی ہے ، یہ پانی بعض مریضوں کو پلایا جاتا ہے ، تلوار یا لوہے کی کوئی چیز ٹھنڈی کرنا یا پانی میں ڈالنا.
لوہا لَوٹ جانا
۔(ھ) ۱۔تلوار کی ٹیڑھا ہوجانا۔ ۲۔وار خالی جانا۔ ہاتھ ٹھیک نہ پڑنا۔ ۳تلوار کا دہرا ہو کر کچھ کاٹ نہکرنا۔ ۴۔(کنایۃً (عو) کام بگڑ جانا۔ نصیبا بگڑ جانا۔
لوہا شِیز ہونا
۔۱۔دھار ہوجانا۔ ؎ ۲۔قابوٗ چلنا۔ زور چلنا۔ خفا ہونا۔ بگڑنا۔ جیسے تمھارا لوہا غریب پر ہی تیز ہوتا ہے۔ ؎ ۳۔ غالب ہونا۔ در ہونا۔ ۴۔سرگرمی ہونا زوروں پر ہونا۔ ؎
لوہا ٹَھنْڈا گَرْم لوہے کو کاٹْتا ہے
رک : ٹھنڈا لوہا گرم الخ ، مستقل مزاج آدمی تیز طبع آدمی پر غالب آ جاتا ہے
لوہا جانے ، لوہار جانے ، دَھونکنْے والی کی بَلا جانے
اصل معاملہ جس سے متعلق ہو وہی جانتا ہے درمیانی یا اجنبی آدمی کیا جانے ، غیر متعلق آدمی کے متعلق کہا جاتا ہے جو فریقین سے الگ ہو ، یہ جملہ وہاں صادق آتا ہے جہاں کوئی شخص دوسروں کو لڑوا کر یا کسی کو زک پہنچا کر اپنی لا تعلقی کا اظہر کرے
لوہا مان جانا
۔کسی کی دلیری شجاعت یا سنگ دلی کا قابل ہونا۔ ؎ ۲۔استادی کا قائل ہونا۔ کسیکو اپنے سے بڑا قبول کرنا۔ ؎
لوہا جانے ، لوہار جانے ، دَھونْکنے والے کی بَلا جانے
أ مثل۔ (عو) اصل معاملہ جس سے متعلق ہے وہی جانتا ہے۔ درمیانی اور اجنبی آدمی کو کیا معلوم ہو۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔