تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"قرآن" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"قرآن" کے متعقلہ نتائج
قرآن
آخری آسمانی کتاب جو ایک سو چودہ سورتوں پر مشتمل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بذریعہ وحی نازل ہوئی، جو سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب، مسلمانوں کی سب سے اہم اور بنیادی مذہبی کتاب، قرآن مجید، کلام اللہ، کتاب اللہ
قُرْآن دُعائیں
قرآن مجید میں مختلف ہرگزیدہ بندوں یعنی پیغمبروں کی طرف سے اللہ تعالی کی بارگاہ میں کی گئی دعائیں یا التجائیں .
قُرْآن پَر قرآن رَکْھنے کا کیا مُضائِقَہ
ہم رتبہ کا کوئی بات کہہ دینا بیجا نہیں نیز برابر والوں میں شادی کرنے میں کوئی برائی نہیں
قُرْآن کا جامَہ پَہَن کَر آنا
سر تاپا راست بازی اور صداقت کا لباس پہننا ؛ اپنی سچائی کا اعتبار دلانے کے لیے بھرپور کوشش کرنا .
قُرْآن شَرِیف
(تعظیماً) قرآن مجید ؛ کلام اللہ مسلمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم عربی کے قرآن شریف کو اپنا دین و ایمان اور آسمانی کتاب قرار دیتے ہیں .
قُرْآن خوانی
قرآن کی تلاوت کرنا، ایصال ثواب کے لیے اجتماعی طور پر کلام پاک بڑھنا، اجتماعی طور پر قرآن پڑھنا
قُرْآن دَرْمِیان
(عور) جب مسلمان خواتین کسی زندہ آدمی کو کسی مردے سے کسی امر میں نسبت دیتی ہیں تو یہ کلمہ زبان سے ادا کرتی ہیں تاکہ بدشگوںی نہ ہو یعنی زندہ شخص مرنے سے بچا رہے .
قُرْآن تَمْثِیلات
وہ مثالیں جو قرآن پاک میں درج ہیں قرآن تمثیلات : اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں مختلف مقامات پر ایک بات کو واضع کرنے کے لیے مثالیں بیان کی ہیں .
قُرْآن ٹَھنْڈا کَرْنا
کلام اللہ کو سہواً زمین پر گرا دینا نیز قرآن شریف کے پریشان اوراق کو پاک زمین میں دفن کرنے کو بھی ٹھنڈا کرنے سے تعبیر کرتے ہیں
قُرْآن سے نام نِکالْنا
ایک مخصوص دعا پڑھ کے قرآن کھولنا اور صفحۂ اوّل کے پہلے حرف پر بچے کا نام رکھنا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔