تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"فیل" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"فیل" کے متعقلہ نتائج
فِیل پوسْت
(سالوتری) گھوڑے کی ایک بیماری جس میں کسی عضو کی کھال بال گرنے کے سبب سخت اور موٹی مثل ہاتھی کی کھال کے ہو جاتی ہے اور اس پر کبھی خارش اور کبھی چھوٹے بڑے آبلے پڑ جاتے ہیں اور خودبخود پھوٹ جاتے ہیں اور پیر پر آماس ہوتا ہے.
فِیل مُولی
مولی کی ایک قسم جس کا طول دو ہاتھ سے زیادہ ، قطر دو بالشت اور وزن تقریباً بیس سیر تک ہوتا ہے ، بنگال کے کئی مقامات پیدا ہوتی ہے.
فِیلانَہ
ایک قسم کا لگان ، ٹیکس جو کاشتکار زمیندار کے ہاتھی خرید نے پر ادا کرتے ہیں یہ ہاتھی کی اصل قیمت کا ۱/۸ ہوتا ہے.
فِیلِ مُرْغ
ایک بڑا مرغ جو امریکہ میں پایا جاتا ہے اور جس کی چونچ پر ہاتھی کی سی سونڈ ہوتی ہے، پیلو، ٹرکی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔