تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"صنعت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"صنعت" کے متعقلہ نتائج
صَنْعَت دِکھانا
اہم کام کرکے دکھانا ، کوئی خوبی دکھانا ، لفظاً یا معناً کوئی خاص بات پیدا کرنا ، ہنر دکھانا.
صَنْعَتِ تَضاد
(شاعری) کلام میں ایسے الفاظ استعمال کرنا جن کے معنی آپس میں ایک دوسرے کی ضد اور مقابل ہوں
صَنْعَتِ اِیہام
شاعری: وہ صنعت جس میں شاعر اپنے کلام میں کوئی ایسا لفظ لائے جس کے دو معنی ہوں، ایک قریب دوسرا بعید اور شاعر کی مراد بعید معنی سے ہو
صَنْعَتِ تَصْحِیف
(شاعری) شعر میں ایسے الفاظ لانا کہ نقاط کے ردوبدل سے دوسرے لفظ بن جائیں اور اگر مدح ہو تو ہجو ہو جائے.
صَنْعَتِ تَوشِیح
(شاعری) ایسے اشعار کہنا جن کے ہر مصرع یا ہر شعر کے پہلے حروف کو جمع کرنے سے کوئی نام یا عبارت بن جائے ، اسی طرح آخری حروف کو جمع کرنے سے نام یا عبارت بن جائے.
صَنْعَتِ مُبالَغَہ
(شاعری) کسی امر کو شدّت و ضعف میں اس حد تک پہنچا دینا کہ اس حد تک اس کا پہنچنا محال یا بعید ہو.
صَنْعَتِ اِشْتِقاق
(شاعری) کلام میں چند الفاظ اس طرح لانا کہ ان لفظوں میں اصل کے حروف ترتیب وار موجود ہوں اور اصل میں جو معنی ہوں ان میں بھی باہم اتّفاق رکھتے ہوں یعنی لفظوں کا اشتقاق ایک ہی ہو.
صَنْعَتِ تارِیخ
کوئی لفظ ، عبارت ، مصرع یا شعر ایسا تجویز کرنا کہ اس کے مکتوبی حروف کے عددوں سے یہ حسابِ جمل سنہ اور سال کسی واقعہ یا شادی یا وفات وغیرہ کے معلوم ہوں.
صَنْعَتِ مُقابَلَہ
(شعر) شعر میں دو یا زیادہ معانی متوافق لائے جائیں پھر ان کے بعد اسی قدر معانی ذکر کریں اور یہ تمام معانی پہلے معانی کی ضد ہوں اور ان کا بیان علی الترتیب ہو.
صَنْعَتِ پَرْوَرْدِگار
خدا کی کاریگری، صنّاعی، فطری کاریگری، قدرتی ہنرمندی، خداوند عالم کے عجیب و غریب کام
صَنْعَتی اِنْقلاب
وہ تبدیلی اور ترقی جو انیسویں صدی کے آغاز میں مشینوں کی ایجاد و استعمال سے صنعت و حرفت میں رونما ہوئی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔