تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"شیشہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"شیشہ" کے متعقلہ نتائج
شِیشَہ
ایک خاص قسم کی معدنی ریت سے بنائی جانے والی نازک و مُصفّا شے، جس کی اصلی مُصفا حالت مانع نظر و روشن نہیں ہوتی، مصنوعی شیشہ ریت، سوڈا ایشن اور چونے کے ملانے سے بنتا ہے
شِیشَۂ آتِشی
محدّب شیشہ جس میں سے سورج کی شعائیں کاغذ یا کپڑے پر کچھ دیر مرکوز رہیں تو وہ جلنے لگتا ہے ، آتشی شیشہ.
شِیشَۂ مَنْشُور
(طبیعیات) سہ پہلو شیشہ جس کے تینوں رخ مسطح ہوتے ہیں ، اس شیشے سے روشنی کی شعاعیں منحرف ہوکر قوس قزح کی طرح سات رنگوں میں نظر آئیں گی.
شِیشَہ باز
رقاصوں کا ایک گروہ جو ناچتے وقت سر یا دیگر اعضائے بدن پر شیشے کے پیالے یا ظروف رکھ کر تماشا کرتا ہے اور یہ گرنے نہیں پاتے، مداری
شِیشَہ بَشِکَسْتَہ را پَیوَن٘د کَردن مُشْکل اَسْت
فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل، ٹوٹا ہوا شیشہ (دل) جوڑنا مشکل ہے، دل شکنی کی تلافی دشوار ہوتی ہے، جب کسی کی طرف سے دل میں میل آجائے تو پھر صفائی بڑی مشکل سے ہوتی ہے
شِیشَہ مارنا
قبائلی لوگوں کی ایک رسم جب دشمن کےآنے کی خبر پورے علاقے میں دینی ہو تو دھوپ میں شیشہ ہلایا جاتا ہے اس شیشے کی چمک میلوں تک جاری ہے ، مختلف انداز میں اسے ہلا کر بات چیت بھی کی جاسکتی ہے.
شِیشَہ کا گَھر
ایسا گھر جس کی دیواریں شیشے کی ہوں ، جس کی دیواروں پر چاروں طرف شیشے لگے ہوں ؛ (کنایۃً) کوئی نازک ، غیر محفوظ اور کمزور چیز یا گھر وغیرہ.
مُحَدَّب شِیشَہ
(طبیعیات) بیچ میں سے اُبھرا ہوا گول شیشہ، جس میں سے چیزیں بڑی اور صاف نظر آتی ہیں، اگر اسے سورج کے سامنے کیا جائے تو سورج کی کرنیں اس میں سے گزر کر ایک مرکز پر جمع ہو جاتی ہیں اور اگر وہاں کوئی نازک جلنے والی چیز رکھی ہوئی ہو تو فوراً جل اُٹھتی ہے، آتشی شیشہ
سُن شِیشَہ
(آئینہ سازی) کچّا یا بغیر جِلا کا شِیشہ جس میں آر پار نہ دِکھائی دے اور جو آئینہ بنانے کے کام نہ آئے ، اب اس قسم کے مصنوعی شیشے بہت اعلٰی قسم کے بنائے جاتے ہیں.
آتِشی شِیشَہ
ایک قسم کا موٹا شیشہ جس میں سے سورج کی شعاعیں گزر کر کاغذ، کپڑے یا روئی پر کچھ دیر پڑتی رہیں تو وہ جلنے لگتا ہے
آتِشِیں شِیشَہ
ایک قسم کا موٹا شیشہ جس میں سے سورج کی شعاعیں گزر کر کاغذ، کپڑے یا روئی پر کچھ دیر پڑتی رہیں تو وہ جلنے لگتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔