تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سلسلہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"سلسلہ" کے متعقلہ نتائج
سِلْسِلَۂ ہِنْدِسِیَہ
(ریاضی) جب کسی سلسلۂ مقادیر کی ہر ایک رقم اپنی ماقبل اور کسی مستقل جزوِ ضربی کے حاصلِ ضرب کے برابر ہو تو اُسے سِلسلۂ ہندسیہ کہتے ہیں.
سِلْسِلَہ نَمْبَر
(کُتب خانہ) جب کسی کتاب کا کُتب خانہ میں اضافہ ہوتا ہے تو اسے داخلہ رجسٹر میں درج کیا جاتا ہے ، اس کی ترتیب کا نمبر سلسلہ نمبر کہلاتا ہے جو کتاب کے سرِورق کی پُشت پر کتابی کارڈ ، تاریخ نامہ ، خانہ دار فہرست کے کارڈ اور کتاب کے خفیہ صفحہ پر لکھا جاتا ہے ، داخلہ نمبر.
سِلْسِلَۂ کَلامِیَہ
عِلم کلام کی تصنیفات اور مصنفیں کا سلسلہ ، وہ علم جس سے مذہبی عقائد کو عقلی دلیلوں سے ثابت کرتے ہیں.
سِلْسِلَۂ حِسابِیَّہ
(ریاضی) اعداد کا ایک سِلسلہ جس میں مقررہ مقدار سے کمی بیشی ہوتی ہے جیسے ، ۱ ، ۲ ، ۳ ، ۴ ، وغیرہ اور ۹ ، ۷ ، ۵ ، ۳ وغیرہ.
سِلْسِلَۂ مُوسِیقِیَّہ
(ریاضی) اگر پہلی مقدار کو تیسری مقدار سے وہی نسبت ہو جو پہلی اور دوسری کے حاصلِ تفریق کو دوسری اور تیسری کے حاصلِ تفریق سے ہے تو یہ سلسلہ مقادیر سلسلۂ موسیقیہ کہلاتا ہے.
سِلْسِلَۂ مَطْبُوعات
(کُتب خانہ) مجلّدات یا مطبوعات کا سِلسلہ جو کسی ایک نام یا اِدارات سے مرتب کیا جائے.
سِلْسِلَہ بَنْدی
تعلق اُستوار کرنا، ایک دوسرے سے مِل جانا، صف بندی، قطار بندی، ترتیب، جنْس داری، ذیل بندی
سِلْسِلَہ چھیڑْنا
سِلسلہ چھڑنا (رک) کا متعدی ، کسی بات یا کام کا آغاز کرنا ، اِبتدا کرنا ، شروع کرنا.
سِلْسِلَہ جاری ہونا
سِلسلہ جاری کرنا (رک) کا لازم ، تسلسل قایم ہونا ، کسی کام کا لگاتار یا مُسلسل ہونا یا ہوتے رہنا.
سِلْسِلَہ وار تَرْتیِب
(کتب خانہ) ترتیب کا قاعدہ جس کے مطابق کتابوں کو سلسلہ وار الماریوں میں رکھا جاتا ہے.
سِلْسِلَہ دَرْہَم بَرْہَم ہونا
سِلسلہ بے ترتیب ہونا ، سِلسلہ کا متفرق صُورت اِختیار کر لینا ، تعلق ٹوٹ جانا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔