تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سلام" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"سلام" کے متعقلہ نتائج
سُلامیٰ
ن چھوٹی ہڈیوں میں سے کوئی ہڈی جو انگلیوں اور ٹخنوں کی درمیانی حصّے میں ہوتی ہے ، ہر کھوکھلی ہڈی۔
سَلام گَہ
سلام کرنے کی جگہ ، بارگاہ ، دربار میں وہ مقررہ جگہ جہاں تک پہنچ کر سلام کرنا آداب دربار میں شامل اور ضروری ہے .
سَلام گاہ
سلام کرنے کی جگہ ، بارگاہ ، دربار میں وہ مقررہ جگہ جہاں تک پہنچ کر سلام کرنا آداب دربار میں شامل اور ضروری ہے .
سَلام دُعا ہونا
علیک سلیک ہونا ، معمولی ملاقات ہونا ، راستے میں اِتّفاق سے مِل جانا ، خیر و عافیت معلوم ہونا .
سَلامی مَوزَہ
(کشتی) کشتی کا ایک داؤں جس میں ایک پہلوان اپنے سامنے کھڑے ہوئے دوسرے پہلوان کے داہنے ہاتھ سے اپنا داہنا ہاتھ ملاتے وقت کسی قدر کھینچ کر فوراً جھک جاتا ہے اور اس کا داہنا موزہ اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑتا ہوا پیچھے چلا جاتا ہے
سَلام پھیرْنا
نماز ختم کرنے کے لیے تشہد، درود و دُعا کے بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ کہتے ہوئے مُن٘ھ پہلے دائیں پھر بائیں جانب پھیرنا، نماز مکمل ہونا
سَلامَت کُوچَہ
ایک رستہ مثل خندق کے بہت کج اور ٹیڑھا بناتے ہیں تاکہ فوج کے سپاہی اس رستے کی کجیوں کی آڑ میں بچتے ہوئے نزدیک قلعۂ غنیم کے پنچ جائیں .
سَلام و پَیَام
دوسرے کی معرفت کسی بات کا سوال جواب کرنا، زبانی بات چیت، سوال و جواب، لڑکا یا لڑکی والوں کی طرف سے شادی یا سگائی کی بات چیت چلنا
سَلامی دار نَعْل
(نعل بندی) وہ نعل جس کی چوڑان اندر کے رُخ پتلی اور باہر کی طرف موٹی ہو ، اس قسم کا نعل ٹھوکر کھانے والے گھوڑے کے لگایا جاتا ہے ۔
سَلامِ روسْتائی
غرض مندی کی مُلاقات ، صرف وقت پڑنے پر بہ مقتضائے ادب یا تہذیب سلام کرنا ؛ حُصولِ مطلب کا سلام ، خاص غرض سے سلام .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔