تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ریت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ریت" کے متعقلہ نتائج
ریت گَھڑی
وقت شُماری کا آلہ: شِیشے کے باہم جُڑے ہوئے ایک ہی جیسے دو ظرف جِن میں سے ایک میں ریت اور دُوسرا خالی ہو اور دونوں کے جوڑ پر ایک باریک سوراخ ہو جس سے ریت ایک ظرف سے دُوسرے طرف میں گِرتا رہے اور ایک معیّن وقت میں خالی ہو جائے اب بھی انڈا اُبالنے کے لیے کام میں آتی ہے
ریت کی مَکّھی
سمندری عِلاقوں میں پائی جانے والی ایک مکّھی جس کے کاٹنے سے بُخار اور دُوسرے جِلدی امراض ہو جاتے ہیں.
ریتْوا
(کاشت کاری) ایسی زمین جس کی مٹی میں ریت کی مقدار زیادہ ہو اور پانی جلد جذب ہو کر بہت نیچے اتر آئے، بھوڑ
ریت دانی
(محرّری) ایک باریک ریت رکھنے کا ظرف جو تحریر کی روشنائی خُشک کرنے لیے محرّر اپنے پاس رکھتے اور اس سے سیاہی چُوس کا کام لیتے ہیں ، بالو دانی.
رِیت کی کَوڑی نَہ اُوت بِلاؤ کی ڈھیری
ایک عقل مند آدمی بہت سے بے وقوفوں سے بہتر ہے ؛ اخلاص مندی کی ایک کوڑی بہت ہے ؛ جو کام قاعدے کے ساتھ ہو وہ اچّھا اور جو کام بے قاعدہ ہو وہ بُرا.
رِیت کی چُوڑیاں
شادی کے موقع پر دلہن کے لیے مہندی والے دن دولھا والوں کی طرف سے لائی جانے والی سُرخ اور ہری چُوڑیاں ، چوڑی مہندی.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔