تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"رانی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"رانی" کے متعقلہ نتائج
رانی بولْٹ
(معماری) بولٹ کی ایک قسم کا سوراخ دار حصّہ جس میں بولٹ کا دوسرا حصہ لگایا جاتا ہے ؛ مادہ بولٹ (Female) (نر حصّہ (Male) ؛ راج بولٹ کے مقابل).
رانی گَئِیں ہاٹ ، لائِیں رِیجھ کَر چَکّی کے پاٹ
آدمی بعض وقت فضول چیزیں خرید لیتے ہیں جو جو ان کے کسی مصرف کی نہیں ہوتیں تو ایسے موقع پر کہتے ہیں .
رانی رُوٹھ گَئی، اَپْنا سُہاگ لے گی
جب یہ کہنا ہو کہ ہمیں کسی کے روٹھنے یا ناراض ہونے کی کوئی پروا نہیں تو ایسے موقع پر کہتے ہیں.
رانی رُوٹھے گی اَپْنا سُہاگ لے گی
جب یہ کہنا ہو کہ ہمیں کسی کے روٹھنے یا ناراض ہونے کی کوئی پروا نہیں تو ایسے موقع پر کہتے ہیں
رانی دِیوانی ہوئی ، اوروں کو پَتَّھر، اَپْنوں کو لَڈُّو مارے
دیوانہ بہ کارِ خود ہوشیار ، انکی دیوانگی میں بھی اپنا ہی فائدہ ہے .
رانی روٹھیں گی، اَپْنا سُہاگ لے گی
جب یہ کہنا ہو کہ ہمیں کسی کے روٹھنے یا ناراض ہونے کی کوئی پروا نہیں تو ایسے موقع پر کہتے ہیں.
رانی رُوٹھے گی اَپْنا سُہاگ لے گی، کیا کسی کا بھاگ لے گی
جب یہ کہنا ہو کہ ہمیں کسی کے روٹھنے یا ناراض ہونے کی کوئی پروا نہیں تو ایسے موقع پر کہتے ہیں
رانی کو باندی کَہا ہَنس دی ، باندی کو باندی کَہا رو دی
کمینے کو کمینہ کہو تو وہ بگڑ جاتا ہے اگر شریف کو کہو تو وہ کوئی پروا نہیں کرتا .
رانی کو رانا پیارا، کانی کو کانا پیارا
جو جیسا ہوتا ہے ویسے ہی کو پسند کرتا ہے، ہر ایک کو اپنا ہم جنس اچھا معلوم ہوتا ہے
رانی کو باندی کہا ہنس دی، باندی سے باندی کہا رو دی
کمینے کی اصلیت ظاہر کی جائے یا کسی کا حقیقی عیب بیان کِیا جائے تو اسے ناگوار گزرتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔