تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"راضی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"راضی" کے متعقلہ نتائج
راضی نامَہ
(قانون) باہمی سمجھوتے کی وہ تحریر جو عدالت یا سرکار میں داخل کی جائے، وہ نوشتہ جو مدعی تحریر کرتا ہے کہ مدعا علیہ نے اسے مطمئن کر دیا ہے اور اب وہ اپنے دعوے یا استغاثے سے دست بردار ہو گیا ہے
راضی بَرِضا
جو کسی کے حکم یا ایما کو بے چون و چرا قبول کرے، خدا کی مرضی یا کسی غالب شخص کی مرضی پر، صابر شاکر نیز قانع
مَیں راضی اَور میرا خُدا راضی
رک : میں خوش میرا خدا خوش ، کسی بات پر مکمل رضا ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں ۔
اَلخاموش نِیم راضی
درخواست سن کر خاموش ہوجانے والا آدھا رضا مند ہے، التماس سن کر چپ رہنے سے یہ مطلب نکلتا ہے کہ مخاطب تقریباً راضی ہے
تَنْہا پیش قاضی رَوی راضی آئی
تنہائی میں قاضی کے سامنے جو چاہو سو بیان دیدو اور جس طرح چاہو اسے مطمئن کردو ، ایسے موقع پر بولتے ہیں جب معاملہ یک طرفہ پیش ہو اور فریق ثانی کو جواب دبی یا صفائی کا موقع نہ ہو
دِید بازی رَب راضی
ریا کار بناوٹی صوفیوں کا نعرہ جس کی آڑ میں اپنی تاک جھانْک ، نظر بازی کا جواز پیدا کرتے ہیں ، تاک جھانْک اور نظر بازی کو روحانی غِذا قرار دینا .
تَنْہا پیش قاضی رَوی راضی شَوی
تنہائی میں قاضی کے سامنے جو چاہو سو بیان دیدو اور جس طرح چاہو اسے مطمئن کردو ، ایسے موقع پر بولتے ہیں جب معاملہ یک طرفہ پیش ہو اور فریق ثانی کو جواب دبی یا صفائی کا موقع نہ ہو
مَوت کو پَکْڑا تو بُخار پَر راضی ہُوا
مشکل کام پر پکڑیں گے تو آسان کام پر راضی ہوگا ، جب آدمی بڑی مصیبت میں گرفتار ہوتا ہے تو تھوڑے سے دکھ اور محنت کو غنیمت سمجھتا ہے
نیکی پَر راضی ، بَدی پَر قاضی
نیکی کر کے مطمئن اور خوش رہو اور بدی پر قاضی سے اپنا فیصلہ یا انجام سنو ۔
دو دِل راضی تو کیا کَرے قاضی
فریقین کی رضا مندی میں حاکم دخل نہیں دے سکتا، دو شخص متفق ہوں تو تیسرا نقصان نہیں پہنچا سکتا
دو دِل راضی تو کیا کَرے گا قاضی
فریقین کی رضامندی میں حاکم دخل نہین دے سکتا، دو شخص متفق ہوں تو تیسرا شخص نقصان نہیں پہن٘چا سکتا
جَب دو دِل راضی تو کیا کَرے گا قاضی
فریقین کی رضامندی میں حاکم دخل نہین دے سکتا، دو شخص متفق ہوں تو تیسرا شخص نقصان نہیں پہن٘چا سکتا
جِس کو گیہوں کی نَہِیں ، وہ چَنے ہی کی سے راضی
جیسے اچھی چیز نہیں مل سکتی وہ بری پر ہی گزارہ کر لیتا ہے
ٹَہَل کَرو فَقیرِ کی دیوے تُمھیں اَسیِسں، رَین دِنا راضی رَہو چُگ میں بِسْوا بِیس
فقیروں کی خدمت کرنی چاہیے، انسان سکھی رہتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔