تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"دہ" کے متعقلہ نتائج
دَہ دَر دَہ
(فقہ) حوض وغیرہ جس کی لمبائی اور چوڑائی اور گہرائی دس دس گز ہو، اس کا پانی (شرعی) مربع دس ہاتھ سے دس ہاتھ (دس گز مربع اور بالشت بھر گہرا پانی جو اہلِ اسلام کے یہاں پاک ہے)
دَہ یَک
ملک کی آمدنی کا دسواں حصّہ ، وہ خارج جو فصل کا دسواں لیا جاتا ہے ، مال گُزاری ، دسواں حصّہ ، عشرہ
دَہ عَقْل
حکما کے نزدیک کل دس فرشتے ہیں جن کیہ تفصیل یہ ہے کہ پہلے حق تعالیٰ نے ایک فرشتہ پیدا فرمایا ، پر اس فرشتے نے ایک اور فرشتہ اور ایک آسمان پیدا کیا ، اس طرح دس فرشتے اور نو آسمان پیدا ہوئے اور دسوین فرشتے نے خدا کے حکم سے تمام عالم پیدا کیا عقلِ حکما کی اصطلاح میں ملک (فرشتے کو کہتے ہیں)
دَہ مَرْدَہ
جس میں دس آدمی ہوں، دس آدمیوں کو اُٹھالے کے قابل، دس آدمیوں کا راستہ، گاڑی جس میں دس آدمی بیٹھ سکیں، چھکڑا
دَہْ ماسَہ
ایک گھاس جو ہندوستان کے مشرقی اور شمالی حصَوں میں اور دکھن وغیرہ کے بہت سے ملکوں میں پیدا ہوتی ہے زمین پر بِچھی ہوئی اور خاردار جَواسے کی طرح ہوتی ہے، بھول خار کے اُوپر لگتا ہے
دَہ پَنْیا
(مرغ بازی) وہ مرغ جو پالے میں دس مرتبہ اٹھایا گیا ہو ایسا ہونا مرغ کی بہادری کی دلیل سمجھی جاتی ہے ؛ پانی کرنا
دَہ زُباں
ایک بات پر قائم نہ رہنے والا ، (مجازاً) سوسن کا پودا جس کی دس پیاں ایک ہی رن٘گ کے مختلف عکس دِکھاتی ہیں
دَہ اَٹْھگی
شکار کا ایک طریقہ جس میں شکاری دیوانوں کی طرح برہنہ سر دوڑتے ہیں اور ان کے کپڑے پان کی بِیک سے اس طرح تر رہتے ہیں کہ گویا جسم زخم آلودہ ہو گیا ہے ، شکاری خود مجنونانہ حرکت کرتا ہے ، جنگلی جانور اس خود ساختہ دیوانے کے گِرد جمع ہو کر اس کی موت کا انتظار کرتے ہیں اور اس بیجا خواہش کی طمع میں گرفتار ہو کر نذرِ اجل ہو جاتے ہیں
دَہ و چار
(اثنا عشری) دس اور چار یعنی چودہ معصوم (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت فاطمہ اور بارہ امام)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔