تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دہی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"دہی" کے متعقلہ نتائج
دَہی بَھلّے
کھانے کی ایک قسم جو عام طور پر ماش کی دال کو پیس کر پھر اس میں مسالے وغیرہ ملا کر پکوڑی کی شکل میں تیل میں تل کر دہی میں ڈالتے ہیں
دَہی بَرا
کھانے کی ایک قسم جو عام طور پر ماش کی دال کو بِھگو کر پیس لیتے ہیں پھر اس میں مسالے وغیرہ مِلا کر پوریوں کی شکل میں تیل یا گھی میں تل کر دہی میں ڈالتے ہیں نیز بیسن سے بھی بنائے جاتے ہیں.
دَہی بَڑا
کھانے کی ایک قسم جو عام طور پر ماش کی دال کو پیس کر پھر اس میں مسالے وغیرہ ملا کر پکوڑی کی شکل میں تیل میں تل کر دہی میں ڈالتے ہیں
دَہی بِلونا
دہی پھین٘ٹنا ، ایک جان کرنا ، دہی سے مکّھن نِکالنے کے لئے اس میں تھوڑا پانی مِلا کر ہان٘ڈی یا مشین میں ڈالکر ہلانا یا خوب تیز چلانا.
دَہیج
وہ ساز و سامان، زیور، کپڑا فرنیچر وغیرہ جو لڑکی کو شادی کے وقت اپنے ماں باپ سے ملتا ہے، سنسکرت کے 'دایْجا' سے ماخوذ دہیج کا بگڑا ہوا، جہیز
دَہیز
وہ ساز و سامان، زیور، کپڑا فرنیچر وغیرہ جو لڑکی کو شادی کے وقت اپنے ماں باپ سے ملتا ہے، سنسکرت کے 'دایْجا' سے ماخوذ دہیج کا بگڑا ہوا، جہیز
دَہی بُھرْکانا
(ٹھگی) ایک ٹوٹکے کا نام جس میں تین مرتبہ دہی من٘ھ میں لے کر آسمان کی طرف کُلّی کرتے ہیں جس کا مقصد کسی شگون کی نحوست کو دور کرنا ہوتا ہے.
دِہیرا
عورت کی قسم ، اسکا شوہر جب دوسرے سے ملوث ہوتا ہے تو یہ شک سے غصّے میں آجاتی ہے لیکن شوہر کی تعریف اور اس کی خدمت زیادہ کرنے لگتی ہے اس طریقے سے وہ شوہر کو شرمندہ کرتی ہے.
دَہی مَچْھلی کی مَٹْکی
شادی کی ایک رسم جس میں ساچق کے روز مٹکی میں دہی بھر کر اور ساتھ ایک مچھلی لٹکا کر دولہا کے گھر لے جاتے ہیں اور اسکو شگونِ نیک جانتے ہیں.
دَہ یَک
ملک کی آمدنی کا دسواں حصّہ ، وہ خارج جو فصل کا دسواں لیا جاتا ہے ، مال گُزاری ، دسواں حصّہ ، عشرہ
دَہی چاوَل کا ٹِیکَہ لَگانا
(ہندو) دیہاتوں میں کسی کی پذیرائی کرنے کے لیے ، کسی کو خوش آمدید کہنے کے لیے دہی چاول مِلا کر آنے والے کی پیشانی پر لگا دیا جاتا ہے.
دَہی کا ٹِیکا ماتھے کو لَگانا
(ہندو) ایک رسم جس میں سفر کرنے والے کے ماتھے پر دہی کا ٹِیکا لگایا جاتا ہے جس سے مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس کا سفر آسان ہو اور خیریت سے واپس آئے اور سفر کرنا مبارک ہو
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔