تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دروازہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"دروازہ" کے متعقلہ نتائج
دَرْوازَہ
خاص قسم کا بنی ہوئی چوکھٹ یا فاصلہ جس میں پلہ یا در لگے ہوتے ہیں اور جس سے ہو کر کمرے، مکان وغیرہ میں داخل ہوا جاتا ہے
دَرْوازَہ کھولْنا
دروازے کے بھیڑے ہوئے کِواڑوں یا پٹوں کو کھولنا ، کُنڈی کھولنا ، کواڑ کھولنا ؛ راہ دینا.
دَرْوازَہ کَھٹْکَھٹانا
دروازہ بجانا ، دروازہ پر دستک دینا ، کسی کے دروازہ پر جاکر آواز دینا ، کسی کے در پر اِلتجا و مدعا بیان کرنا.
دَرْوازَہ تیغا ہونا
دروازہ تیغا کرنا (رک) کا لازم ، دروازہ چُنا جانا ، دروازے کا مستقلاً بند کیا جانا ،
دَروازَہ تیغا کَرنا
دروازہ میں دیوار چُننا ، دروازہ میں اِین٘ٹ گارہ وغیرہ لگا کر ہمیشہ کے لیے بند کردینا.
دَروازَہ تیغَہ کَرنا
دروازہ میں دیوار چُننا ، دروازہ میں اِین٘ٹ گارہ وغیرہ لگا کر ہمیشہ کے لیے بند کردینا.
دَرْوازَہ دَھڑدَھڑانا
دروازہ کھٹکھٹانا ، دروازہ پر زور کی دستک دینا ، دروازہ زور زاور سے پِیٹنا یا بجانا.
کُھلا دَرْوازَہ
(مجازاً) عام راہ ، جائز ذریعہ ، ٹھیک ، درست ، صحیح اور بجا راستہ (چور دروازے کی ضد).
صَدْرِ دَرْوازَہ
(تعمیرات) مکان کا اصلی اور بڑا دروزہ جو بڑے مکانوں میں عام طور سے خوشنما تاج دار بنایا جاتا ہے.
کَچَہْری کا دَرْوازہ کُھلا ہے
مطلب سیدھے سیدھے لڑنے کی ضرورت نہیں، جا کر نالش کرو، تمہیں کوئی روکتا نہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔