تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"حلقہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"حلقہ" کے متعقلہ نتائج
حَلْقَہِ دَرْس
وہ حلقہ نما نشست جس میں شاگرد کسی عالم سے درس لینے کی خاطر آئیں، کسی عالم کے درس دینے کی نشست
حَلْقَہِ لَدِنَہ
ربڑ کا چھلّا جو رحم کی وضع کی دوستی کے لیے اندام نہانی میں رکھا جاتا ہے ، پیسری (Pessury)
حَلْقَہِ بَطْنِیَّہ ظاہِرَہ
(طب) جنگاسہ کے قریب شکم میں باہر کی طرف ایک سوراخ ہے جس کی راہ میں مردوں میں جبل الخصیہ جوف شکم سے باہر آکر خصیے تک جاتا ہے
حَلْقَۂ اِنْتِخاب
وہ علاقہ جسے پارلیمنٹ، اسمبلی یا کسی دوسرے انتخابی ادارے کے انتخاب کے موقع پر ایک وحدت قرار دیا جاتا ہے
حَلْقَہ بَنْدی
حد بندی کرنے کا عمل، چاروں طرف سے احاطہ کرنا، حدود کا تعین خصوصاً قطۂ زمین یا علاقے کی حد بندی
حَلْقَہ بانْدْھنا
چاروں طرف سے گھیر لینا، گھیرا ڈالنا، دائرہ بنانا (کسی چیز کے گرد)، دائرے کی شکل میں نشست جمانا
حَلْقَہ کان میں بانا
غلام ہو جانا ، مطیع ہو جانا (اطاعت ، بندگی ، غلامی وغیرہ الفاظ کے ساتھ مستعمل).
حَلْقَہ کَن میں بانا
غلام ہو جانا ، مطیع ہو جانا (اطاعت ، بندگی ، غلامی وغیرہ الفاظ کے ساتھ مستعمل).
حَلْقَہِ بیرُونِ دَر
دروازے کے باہر کے رخ لگی ہوئی لوہے کی کنڈی ، لوہے کے کڑے (جو پہلے دروازوں میں تالا بند کرنے کے لیے لگائے جاتے تھے) ؛ وہ جسے اندر آنے کی اجازت نہ ہو.
حَلْقَہ کان میں ڈالْنا
غلام ہو جانا ، مطیع ہو جانا (اطاعت ، بندگی ، غلامی وغیرہ الفاظ کے ساتھ مستعمل).
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔