تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"حقہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"حقہ" کے متعقلہ نتائج
حُقّہ
لے (نَّیچہ)، چلّم اور کسی قدر پانی سے بھرا ہوا ظرف جس کے ذریعہ تمباکو پیتے ہیں اور جس کا دھواں پانی سے گزر کر آتا ہے، قلیان
حقہ ایک دم، دو دم، سہ دم باشد نہ کہ میراثِ جد وعم باشد
حقہ کے ایک یا دو تین کش پینے چاہئیں پھر آگے چلا دینا چاہیے
حُقَّہ بولْنا
(حقّے میں پانی کی مناسب مقدار اور نیچے کی نالیاں صاف ہونے کے سبب) حقّے سے گڑگراہٹ کی آواز نکلنا
حُقَّہ اُڑانا
حقّہ پینا ، کثرت سے حقّہ پینا ، بیٹھے بیٹھے حقّہ پیتے رہنا ، حقّے پی پی کر وقت فضول گن٘وانا
حُقَّہ پَر دَمْ ڈالْنا
حقّے کے کش لگانا ، حقّے سے لمبے لمبے کش لگانا ، منْھ سے کش کا بہت دھواں نکالنا
حُقّہ پَیر دَوڑی سے روٹی قِسْمَت سے
حقّہ دوڑ دھوپ سے مل جاتا ہے تلاش کرو تو کوئی نہ کوئی حقّہ پیتا مل جاتا ہے یا آگ کی تلاش کرنی پڑتی ہے مگر روٹی دوڑ دھوپ سے حاصل نہیں ہوتی قسمت میں ہو تو مل جاتی ہے
حُقَّہ کی ماری آگ ، باقی کا مارا گانو
جس چولھے سے چلم بھری جائیں وہ چولھا نہیں پنبھتا (پنپتا) اور جس گان٘و پر لگان باقی رہے وہ گان٘و نہیں سن٘ورتا
حُقَّہ بَھر بَڑوں کو دِیجے جَب سُلْگتے تَب آپ ہی پِیجے
حقّے کو سلگانے میں دیر اور زور لگتا ہے اس واسے اگر بزرگوں کو حقہ بھر کر دیا جائے تو ایک تو ان کی عزّت ہوئی اور جب تک اپنی باری آئے وہ اچھی طرح سلگ جاتا ہے اور مزے دار ہو جاتا ہے
فَرْشی حُقَّہ
وہ حقّہ جس کا پیندا (فرشی) بہت بڑا ہوتا ہے، وہ محفل میں ایک ہی جگہ رکھا رہتا ہے، اس کی نے بہت لمبی ہوتی ہے اور چاروں طرف بیٹھے ہوئے لوگوں تک اسٹک پہنچائی جاتی ہے، فرشی حقّہ اٹھانے کی ضرورت نہیں ہوتی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔