تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بیچنا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"بیچنا" کے متعقلہ نتائج
ہَڈِّیاں بیچْنا
(آبائو اجداد کے) نام کو برباد کرنا ، نام کو بٹا لگانا ، خاندان کو بدنام کرنا نیز باپ دادا کے نام پر کمائی کرنا ، خود کچھ نہ کرنا محض آبائو اجداد کی شہرت سے فائدہ اٹھانا (بالعموم باپ دادا کے ساتھ مستعمل) ۔
مَدَّھم بیچْنا
سستا بیچنا، ارزاں کر دینا، قیمت سے گرا کر دینا، اونے پونے بیچنا، کم قیمت پر فروخت کرنا
دُھول بیچْنا
بے مصرف کام کرنا ، لاحاصل مشغلہ اختیار کرنا ، ذِلّت آمیز کاروبار کرنا ؛ دھوکا دینا ، تحصیلدار صاحب ... ہمیشہ یہی جواب دیتے کہ جہاں پھول بیچے ہیں وہاں دُھول کیسے بیچوں .
ضَمِیر بیچْنا
کسی غرض سے جان بوجھ کر اپنے اصول کے خلاف عمل کرنا ، کسی سے ذاتی فائدے کے حصول کے لیے حق و انصاف کے منافی کام کرنا ، اپنے مفاد کی خاطر جان بوجھ کر باطل کا ساتھ دینا ضمیر فروشی .
کَچْرِیاں بیچْنا
کئی آدمیوں کا مل کر برابر بولے جانا ، پکار پکار کر باتیں کرنا ، بہت سے آدمیوں کا مل کر باتیں کرنا ، شور و غل کرنا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔