تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بہشت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"بہشت" کے متعقلہ نتائج
بَہِشْتِ شَدّاد
عرب کے شہر عدن میں شداد (نسل عدد) کی بنوائی ہوئی جنت (جسے اس نے نہایت عالی شا ن، خوبصورت، آرام دہ عمارتوں اور دلکش و رنگین باغات وغیرہ سے آراستہ کیا تھا اس کی نظر میں یہ خدائے تعالیٰ کی جنت کا جواب تھا)
بِہِشْتِیہَ
فرقہ مرجیہ (رک) کے بارہ گروہوں میں سے ایک گروہ جس کا بنیادی عقیدہ ہی ہے کہ ایمان لانا استجقاق جنت کے لیے کافی ہے .
ہَشْت بَہشْت
آٹھ بہشت جن کے نام یہ ہیں،۱. خُلد ۲. دارالسلام ۳. دارالقرار ۴. جنت عدن ۵. جنت المادا ۶. جنت النعیم ۷. علیّین ۸. فردوس
ثَمَر بِہِشْت
ایک قسم کا قلمی آم جو پال الھنے کے بعد بہت شیریں اور رسیلا ہوتا ہے چھلکا بہت نازک گودا زردی مائل سرخ تخم چھوٹا ہوتا ہے
گُلِ بَہِشْت
میسوکی طرح کی ایک مٹھائی جس میں گھی شکر، قدرے دودھ کیوڑا، الائچی سفید و سُرخ اور میدے کے علاوہ خاص جزو بادام کی گری ہوتی ہے، لفظاً: جنت کے پھول، جنت کا گلاب
حُکْم نِشانی بِہِشْت کی جو مانگے سو پائے
بہشت میں جو خواہش ہوگی ملے گا ؛ حکومت نشان پسندیدگی ہے جو مانگے مل جاتا ہے
مُردَہ بِہِشْت میں جائے چاہے دوزخ میں ، حَلوے مانْڈے سے کام
خود غرض آدمی کو اپنے مطلب سے کام ہے کوئی جیے یا مرے ۔
کِیوں بَہِشْت میں لاتیں مارْتے ہو
کیوں بُرے کام سے باز نہیں آتے ، کیوں گناہ کرتے ہو ، عاقبت کیوں خراب کرتے ہو.
مُردَہ دوزَح میں جائے کِہ بِہِشْت میں ، اَپنے حَلْوے مانْڈے سے مَطْلَب
خود غرض کو اپنے کام سے کام ہے خواہ کوئی مرے یا جیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔