تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بندوق" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"بندوق" کے متعقلہ نتائج
بَنْدُوق
ایک نال یا دو نال کا ایک آتشیں اسلحہ جس کی نال میں کارتوس رکھ کر یا بارود بھر کر چھوڑتے ہیں' آلۂ مہلک
بَنْدُوق کی مَکّھی
لوہے کی وہ چھوٹی سی گھنڈی جو ایک نالی بندوق کی نال کے سرے پر یا دو نالی بندوق کی نالوں کے بیچوں بیچ لگی ہوتی ہے اور جس کی مدد سے نشانہ تاکتے ہیں۔
بَنْدُوق چَلْنا
بندوق سر ہونا، بندوق کے فلیتے کو آگ لگ کر یا گھوڑا دب کر گولی کا نشانہ پر جانا، بندوق کا فیر ہونا
بَنْدُوق داغْنا
بندوق سر ہونا، بندوق کے فلیتے کو آگ لگ کر یا گھوڑا دب کر گولی کا نشانہ پر جانا، بندوق کا فیر ہونا
بَنْدُوق کی ٹوپی
پیتل کی وہ ننھی سی ڈبیا جس میں ایسا مسالا بھرا ہوتا ہے جو بندوق کے گھوڑے کی چوٹ پڑتے ہی مشتعل ہوکر بارود میں آگ لگا دیتا ہے
بَنْدُوق کا گھوڑا
گھوڑے کی شکل کا وہ کمان دار آہنی پرزہ جو لبلبی دبانے سے بندوق کی ٹوپی پر چوٹ مارتا ہے
بَنْدُوق سے اُڑانا
بندوق کی گولی چلا کر مار ڈالنا، جیسے : اب کسی کو ستایا تو یاد رکھ، بندوق سے اڑادوں گا
ہَوا کی بَندُوق
ایک قسم کی بندوق جس میں پچکاری سے خوب ہوا بھری جاتی ہے جو گولی کو نالی سے باہر نکالنے میں مدد دیتی ہے ، یہ عام بندوقوں سے مشابہ مگر بے آواز ہوتی ہے ، ہوائی بندوق (انگ : Air gun) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔