تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اعظم" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"اعظم" کے متعقلہ نتائج
صَحْرائے اَعْظَم
افریقہ کا بڑا ریگستان یہ طرابلس وغیرہ کے جنوب اور مصر سے لے کر بحر اوقیانوس تک پھیلا ہوا ہے۔ اور سوڈان کے شمال میں ہے، تین ہزار میل لمبا ایک ہزار میل چوڑا ہے، کہیں کہیں نخلستانوں میں آبادی ہے
مُفَرَّحِ اَعظَم
(طب) ایک معجون جو ایسے اجزأ سے بنائی جاتی ہے جو دل و دماغ کو نہایت درجہ قوت دیتے ہیں ، اس معجون کو دیگر مفرحات پر تفوق ہے ۔
سِتارَۂ قائِدِ اَعْظَم
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک اعزاز جو کسی شہری، فوجی یا پولیس افسر کو، کوئی غیر معمولی کارنامہ انجام دینے پر اسکی خدمات کے اعتراف کے طور پر عطا کیا جائے
رُوحِ اَعْظَم
(تصوُّف) رُوح کُلّی کو کہتے ہیں جو مظہرِ ذات الٰہی ہے من حیث الربوبیۃ اور اس کی کنہہ سوائے حق کے اور کوئی نہیں جانتا ہے ، عقلِ اوّل ، حقیۃ محمدّیہ ، نفسِ واحدہ ، حقیقتِ اسمائیہ ، اور یہی اوّل موجودات ہے جس کو خداوند تعالٰی نے اپنی صورت پر پیدا کیا اور یہی خلیفۂ اکبر اور جوہرِ نورانی ہے .
مِحْوَرِ اَعْظَم
(ہیئت) بڑا محور ، وہ بڑا خط مستقیم جو کسی جسم کے ایک سرے سے ہو کر دوسرے سرے تک گزرے
سَڑَکِ اَعْظَم
بڑی طویل سڑک جو کئی علاقوں سے گزرتی ہو ، مراد : وہ سڑک جو شیر شاہ سوری نے تعمیر کروائی تھی جو پشاور سے کلکتے تک جاتی ہے ، جی ٹی روڈ ۔
اِمامِ اَعظَْم
حضرت ابوحنفیہ نعمان بن ثابت (۶۹۹ ع - ۷۶۷ ع) کا لقب ، (اہل سنت کے چار اماموں میں سے پہلے امام ، جن کے مقلد حنفی کہلاتے ہیں).
اَکْبَرِ اَعْظَم
فرمانروایان ہند میں چغتائی (موسوم یہ مغلیہ) خاندان کا تیسرا فرمانروا ( بابر کا پوتا، ہمایوں کا بیٹا) جلال الدین محمد اکبر (1542-1605)، اس کا نام متعدد تلمیحات کے طور پر ادبیات میں مستعمل اور اکبر اعظم کے نام سے مشہور ہے، بہت سی چیزیں (سکے، اوزان وغیرہ) اس کی نسبت سے اکبری کہلاتے ہیں، اس کے نو وزیر تھے جو نورتن کہلاتے تھے
اِسْمِ اَعْظَم
خداے تعا لیٰ کا سب سے بڑا نام (جو یہ اختلاف اقوال اللہ، صمد، الغی، القیوم، الرحمن الرحیم، مہیمن، یا محض ہو ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس نام کے واسطے سے جو دعا کی جائے قبول ہوتی ہے)
وَزِیر اَعْظَم
دستور معظم، وزیرالملک، وفاقی حکومت کا سربراہ، پارلیمانی نظام حکومت کا سربراہ جو پارلیمنٹ کے نمائندہ ایوان میں اکثریتی جماعت کا قائد ہوتا ہے، وفاقی کابینہ کا سربراہ جو وزیروں کو نامزد اور برطرف کرنے کا اختیار رکھتا ہے
عادِ اَعْظَم
(ریاضی) وہ بڑے سے بڑا عدد جو دو یا دو سے زیادہ اعداد کو پورا پورا تقسیم کردے مثلاً ۱۵ ، ۲۰ اور ۲۵ کا عادِ اعظم ۵ ہے جو تینوں عددوں کو پورا پورا تقسیم کر دیتا ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔