تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سَانچ" کے متعقلہ نتائج

سَانچ

سچائی، صداقت، سچے

سانچ وہ ہے جو آنچ کو سَہے

سچ بول اور کسی کا خوف نہ کر ، سچ کو کسی آزمائش کا کوف نہیں ہوتا.

سانچہ

قالب، ڈھان٘چا، فرما

سانچَہ سازی

سان٘چہ بنانے کا کام ، سانچا بنانا.

سانْچ کَہے سو مارا جائے، جُھوٹ کَہے سو لَڈُّو کھائے

سچ کہنے والے کو لوگ بُرا سمجھتے ہیں ، جھوٹا مزے میں رہتا ہے.

سانچا سَب کے مَن سے اُتَرْتا ہے

سچّا آدمی سب کو بُرا لگتا ہے

سانچے میں ڈَھلا ہونا

کسی چیز کا قوام بن کر یا پگھل کر سانچے میں پڑ کر کسی خاص شکل میں بن جانا

سانْچ کو آنْچ نَہِیں

سچ بولنے والے کو نقصان نہیں پہنچتا

سانچی بات سَعْدُ اللہ کَہے ، سب کے مَن سے اُتْرا رَہے

سچی بات کہنے والے سے سب ناخوش ہوتے ہیں ، جو شخص سچ بولے اس سے سب گھبراتے ہیں.

سانچ بَرابَر تَپ نَہِیں اَور جُھوٹ بَرابَر پاپ، جاکے مَن میں پاپ ہے تاکے مَن میں آپ

سچ سے بڑھ کر کوئی ریاضت نہیں اور جُھوٹ سے بڑھ کر کوئی گُناہ نہیں

سانْچ کَہے سو مارا جائے، جُھوٹا بَھڑوا لَڈُّو کھائے

سچ کہنے والے کو لوگ بُرا سمجھتے ہیں، جھوٹا مزے میں رہتا ہے

سانچَک

بَری ، شادی کے موقع کی ایک رسم جس میں دولھا کی طرف سے دُلھن کے گھر سامان بھیجا جاتا ہے.

سانچے کی سَچّی

مُرد کے نُطفے کو ضائع نہ ہونے دینے والی عورت ، وہ عورت جسے پہلے ہی جماع میں ہر دفعہ حمل رہ جائے.

سانچَق

بَری ، رسمِ حِنا بندی ، شادی کے موقع کی ایک رسم.

سانچ کو آنچ

سچ بے ضرر ہے ، سچ بولنے والا نُقصان نہیں اُٹھاتا.

سانچے

سانچا (رک) کی مغیرہ صورت (تراکیب میں مستعمل).

سانچا

قالب، جس میں ڈھال کر کوئی چیز تیّارکی جائے

سانچی

سچی، دُرست، ٹھیک

سانچے کے ڈَھلے

یکساں ، جن میں بال برابر فرق نہ ہو.

سانچے کا ڈَھلا

موزوں ، مناسب ، سڈول ، خوش نما.

سانچا دَوڑانا

(نان بائی) نان پاؤ کے سان٘چے کو بھٹی کے اندر پہن٘چانا.

سانچے میں ڈالْنا

کسی چیز کو قالب میں ڈھال کر بنانا ، خُوبصورت بنانا ، عُمدہ بنانا.

سانچے میں ڈَھلْنا

بال برابر فرق نہ ہونا ، یکساں ہونا.

سانچے میں ڈَھلا

(of human figure) perfect as if moulded

سانچے میں ڈَھل جانا

ہر وضع کے مطابق ہوجانا.

سانْچ پِیچھے واد نَہِیں، رانْڈ پِیچھے کال نَہِیں

سچ سے بڑھ کر کوئی گالی نہیں (واد - بات) ، بیوہ ہونے سے بڑھ کر مصیب نہیں.

سانْچ پِیچھے واد نَہِیں، رانْڈ پِیچھے گالی نَہِیں

سچ سے بڑھ کر کوئی گالی نہیں (واد - بات) ، بیوہ ہونے سے بڑھ کر مصیب نہیں.

سانچھ

سچ ، درست ، ٹھیک .

سانچے میں ڈھالنا

to cast in a mould

سانچے میں ڈھال دینا

قالب میں ڈال کر بنانا ، سڈول اور خوبصورت بنانا.

سانچی بات گو پالا بھاوے

خدا سچ کو پسند کرتا ہے.

سانْچَر

ایک قسم کا نمک

سان چَڑْھنا

دھار تیز ہونا

سان چَڑھانا

دھار رکھنا

جُھوٹ کَہے سو لڈو کھائے، سانچ کَہے سو مارا جائے

الٹا زمانہ ہے جھوٹا مزے میں رہتا ہے اور سچا نقصان اٹھاتا ہے

صابَُن دیے میل کٹے اَور گَنگا نَہائے پاپ، جُھوٹ بَرابَر پاپ نَہِیں اَور سانچ بَرابَر تاپ

ہندوؤں کے اَعتقاد میں گنگا کے نہانے سے گناہ معاف ہوتے ہیں، جھوٹ سب سے بڑا گناہ ہے اور سچ کے برابر کوئی عبادت نہیں

بَل سُوں نامی ہو گئے رستم اَرْجن بھیم، بَل بِن کَیسی حاکمی کَہہ گئے سانچ حکیم

شہرت اور حکومت طاقت ہی کے بدولت حاصل ہوتی ہے

ٹھاکُر پَتَّھر مالا لَکَّڑ گَنگا جَمْنا پانی، جَب لگ مَن میں سانچ نَہ آئے چاروں بید کَہانی

جب تک کہ انسان کا دل ایمان نہ لائے تب تک مذہبی باتیں قصہ کہانی ہوتی ہیں اور دین دھرم کی ظاہری علامات سے کچھ نہیں ہوتا

جو پارَس سے کنْچَن اُپجے سو پارَس ہے کانْچ، جو پارَس سے پارَس اُپجے سو پارَس ہے سانْچ

اچھا کام وہی ہے جس کا نتیجہ اچھا ہو جس کا نتیجہ برا ہو وہ کام بھی برا ہے

یِہ بَچَن میرا ٹِھیک ہے سانچ اسے تو مان، مَرے بِنا چُھوٹے نَہیں جی سے بھونڈی جان

میری اس بات کو درست سمجھ کہ بری عادت موت کے بغیر نہیں چھوٹتی

یِہ بَچَن میرا ٹِھیک ہے سانچ اسے تو مان، مَرے بِنا چُھوٹے نَہیں جی سے بھونڈی بان

میری اس بات کو درست سمجھ کہ بری عادت موت کے بغیر نہیں چھوٹتی

سائِیں کو سانْچ پیارا، جُھوٹے کا مالِک نیارا

خُدا سچَے آدمی کو پسند کرتا ہے جُھوٹے کا مالک کوئی اور ہے.

مَنْدِر ماں سَبھی سانْچ سے راکھو دِیپَک بال، سانْجھ اَنْدھیرے بَیٹْھنا ہے اِتی بَھونْڈی چال

سرِ شام گھر میں چراغ جلانا چاہیے ، کیونکہ شام ہی سے اندھیرے میں بیٹھ رہنا بہت بھونڈی بات ہے

ٹھاکُر پَتَّھر مالا لَکَّڑ گَن٘گا جَمْنا پانی، جَب لگ مَن میں سان٘چ نَہ اُپجے چاروں بید کَہانی

جب تک کہ انسان کا دل ایمان نہ لائے تب تک مذہبی باتیں قصہ کہانی ہوتی ہیں اور دین دھرم کی ظاہری علامات سے کچھ نہیں ہوتا

سَانچ سے متعلق کہاوتیں

سَانچ

'سَانچ' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone