تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُسَلْمان" کے متعقلہ نتائج

مُسَلْمان

دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر چلنے والا ، اُمت ِمسلمہ کا فرد ، اسلام کا پیرو ، مسلم ۔

مُسَلْمان ہونا

اسلام لانا، دین اسلام قبول کرنا، دین محمدی قبول کرنا، اپنا مذہب ترک کرکے دین محمدی اختیار کرنا

مُسَلْمانی

مسلمان سے منسوب ، مسلمانوں کا ۔

مُسَلْمانْنی

ہندو: مسلمان کا مونث، مسلمان عورت

مُسَلْمانان

مسلمان (رک) کی جمع ؛ تراکیب میں مستعمل ۔

مُسَلْمان قَوم

اُمت مسلمہ ، مسلم اُمہ ۔

مُسَلْمان مُلْک

اسلامی ملک ؛ مملکت جہاں اسلامی حکومت ہو ۔

مُسَلْمان کَرْنا

غیر مذہب کے انسان کو کلمہ پڑھا کر دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم میں شامل کرنا

مُسَلْمانِیَّت

مسلمان ہونے کی حالت ، اسلامیت ۔

مُسَلْمانِیاں

(بطور واحد) ختنہ، سنتیں

مُسَلْمانانِ ہنْد

ہندوستان کے مسلمان ۔

مُسَلْمانی کَرْنا

ختنہ کرنا، سنت کرنا

مُسَلْمانی آبادانی

مسلمان ہونا باعث ِبرکت ہے

مُسَلْمانی اَورآنا کانی

اپنی جنس سے پہلوتہی کرنے والے کی نسبت بولتے ہیں ، مسلمان ہونے کے باوجود ہمدردی سے پہلوتہی

مُسَلْمانی اور آنا کانی

۔ مثل۔ اپنے جنس سے پہلو نہی کرنے والے کی نسبت بولتے ہیں۔

اَپْنی کَرنی پَروان کیا ہِنْدُو کیا مُسَلْمان

اپنے اعمال کی جزا سزا ہر اچھے برے کو ملے گی

آگ میں مُوتو یا مُسَلْمان بَنو

دو مضر یا خلاف مذہب باتوں میں سے جبراً ایک بات پر راضی کرنا، ایسا کام لینا جس میں یوں بھی خرابی ہو اور ووں بھی خرابی

تُجھ سا کافِر مُجْھ سا مُسَلْمان

طنزاً تیرا جیسا ہے دین میرا جیسا دیندار.

رام جی نے بیٹا دِیا وہ بھی مُسَلْمان کا، حَلْوا پُوری کھاتا نَہِیں ٹُکڑا مانْگے نان کا

ایک شئے بڑی آرزؤں کے بعد نصیب ہو اور وہ بھی ناکارہ یا بیکار نکلے تو کہتے ہیں

مُسَلْمان سے متعلق کہاوتیں

مُسَلْمان

اصل: فارسی، عربی

'مُسَلْمان' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone