تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لاکھوں" کے متعقلہ نتائج

لاکھوں

لاکھ کی جمع نیز مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

لاکھوں مَن کا ہونا

۔۱۔بہ بھاری اور بوجھل ہونا۔ نہایت وزنی ہونا۔ (کنایۃً) بات میں استقلال ہونا۔ صاحب عزّت و وقار ہونا۔ بھاری بھرکم ہونا۔ ؎

لاکھوں پَرْ بھاری ہونا

رک : لاکھ پر بھاری ہونا.

لاکھوں پَر بَنْد نَہ ہونا

۔۱۔عورت کا آوارہ ہونا۔ بہت سے لوگوں کے مقابلے میں عاجز نہ ہونا۔

لاکھوں مَن کا

بہت وزنی ، بہت بھاری ، سب پر بھاری.

لاکھوں پَر بھاری

کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ لاثانی ہے بے نظیر ہے۔ ؎

لاکھوں جَتَن کَرْنا

رک : لاکھ جتن کرنا.

لاکھوں میں کھیلْنا

بہت دولتمند ہونا ، بہت پیسہ ہونا.

لاکھوں جُوتیاں پَڑْنا

بہت ذلیل و رُسوا ہونا.

لاکھوں بَلائیں لینا

بہت صدقے قربان ہونا .

لاکھوں تَدْبِیریں کَرْنا

بہت تجویزیں سوچنا.

لاکھوں کوس

بہت دور، بے حد فاصلے پر

لاکھوں میں

بہت سوں میں، بہت سارے لوگوں میں، مجمع میں

لاکھوں پَر پانی پَڑْنا

بڑا نقصان ہونا ، زیاں ہونا ، بہت گھاٹا ہونا.

لاکھوں گَھڑے پانی پَڑْنا

۔ (کنایۃً) نہایت خفیف ہونا۔ ؎

لاکھوں میں پانی پَڑْنا

بڑا نقصان ہونا ، زیاں ہونا ، بہت گھاٹا ہونا.

لاکھوں میں ایک

بہت سوں میں ایک ، منتخبِ روزگار.

کَرَم ریْکْھ نَہ مِٹے، کَرو کوئی لاکھوں چَتُرائی

کوشش اور ہوشیاری سے تقدیر کا لکھا نہیں مٹ سکتا

جان بَچی لاکھوں پائے

اچھا ہوا پیچھا چھوٹا، پریشانی سے بچ نکلنا بڑی بات ہے

جان بَچی اور لاکھوں پائے

جیتا رہنا ہی غنیمت اور بڑی دولت ہے، پیچھا چھوٹا، عذاب سے چھوٹے

حِساب کَوڑی کا بَخْشِش لاکھوں کی

حساب پورا کیا جائے پھر بَخشش چاہے لاکھوں کی کرے ، حساب جو جو بخشش سو سو .

جان بَچی لاکھوں پائے، خَیر سے بُدُّھو گَھر آئے

رک : جان بچی لاکھوں پائے.

جان بَچی لاکھوں پائے، صَحِیح سَلامَت گَھر کو آئے

رک : جان بچی لاکھوں پائے.

کھیْتی، پاتی، بِیْنتی اَور گھوڑے کا تَنْگ، اَپْنے ہاتھ سَنْواریے چاہے لاکھوں ہوں سَنْگ

اگر تم کام اچھا چاہتے ہو تو اسے خود کرو

یُوں مَت مان گُمان کَر کہ میں ہوں بَڑا جَوان، تُجھ سے اس سَنسار میں لاکھوں ہیں بَلوان

اپنے آپ کو بہت اعلیٰ نہیں سمجھنا چاہیے ایسے طاقتور لاکھوں اس دنیا میں ہیں

یُوں مَت مان گُمان کَر کہ میں ہوں بَڑا جَوان، تُجھ سے اس سَنسار میں لاکھوں ہیں بَل وان

لاکھوں سے متعلق کہاوتیں

لاکھوں

اصل: سنسکرت

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone