تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کُم٘ہار" کے متعقلہ نتائج

کُم٘ہار

مٹی کی برتن بنانے والا، مٹی کے کھلونے بنانے والا شخص

کُمھار گَری

کمھار کا پیشہ یا کام

کُمھار کا آوا

کمھار کی بھٹّی، چھوٹا پزاوہ جس میں کمھار برتن پکاتا ہے، ماں کا پیٹ

کُمھار کَہْنے سے گَدھے پَر نَہِیں چَڑْھتا

۔مثل۔ جب کوئی شخص لوگوں کے کہنے سننے سےکام نہکرے اور پھر مجبوری سے اُس کو وہ کام کرنا پڑے، اس موقع پر بولتے ہیں۔

کُمہار کَہے سے گَدھے پَر نَہِیں چَڑھتا

اپنی خوشی سے تو کام کرنا مگر کسی کے کہنے سے نہ کرنا

کُمہار کَہْنے سے گَدھے پَر نَہِیں چَڑھتا

اپنی خوشی سے تو کام کرنا مگر کہنے سے نہ کرنا ، ضدّی آدمی سے مراد ہے جو کسی کے کہے سے کوئی کام نہ کرے .

کُمہار کا گَدھا جِس کے چُوتَڑْ پَر مِٹّی دیکھے اُس کے پِیچھے دَوڑے

جیسی عادت پڑ جائے ویسا ہی ہوتا ہے

کُمہار سے پار نہ بَسائے، گََدِھیا کے کان اَینْٹھے

زبردست پر زور نہ چلا تو کمزور کو دھمکائے

کُمْہار کا چاک

لکڑی کا گول مسطّح ٹکڑا جس کو چکّر دے کر کمھار برتن بناتا ہے

کُمہار پَر بَس نَہ چَلا گََدِھیا کے کان اَینْٹھے

کسی کے کیے کی دوسرے کو سزا دینا، زبردست پر زور نہیں چلتا تو کمزور کو دباتے ہیں

کُمہار کے گَھر چُکّے کا دُکھ

جہاں کوئی چیز بہت پیدا ہو اور وہاں وہ نہ ملے تو کہتے ہیں .

کُمْھاری

کمھار کی بیوی، کمھارن

کُمہار کے گَھر باسَن کا کال

جہاں کوئی چیز بہت ہوتی ہو اور وہاں وہ نہ ملے تو یہ کہاوت کہتے ہیں

کُمْھارنی

رک : کُمْھاری .

کُمھارَن

کمھارنی، کمھاری، کمھار کی بیوی

کمہاری کا غصہ اترے گدھی پر

زبردست پر زور نہ چلے تو کمزور کو دھمکائے

کُمْہِیر

لمبی تھوتھنی والا مگر مچھ .

گولی کُمھار

(کمھاری) چاک ہر اعلیٰ قسم کے برتن بنانے والا کمھار جو درجۂ اول کا کاری گر سمجھا جاتا ہے

گھڑے کمہار، برتے سنسار

معمولی آدمیوں کے کام سے ساری دنیا فائدہ ا ٹھاتی ہے، ایک آدمی کام کرتا ہے بہت سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں

داسی کرم کمھار سے نیچے

نوکر کا کام کمھار کے کام سے بھی کم تر یعنی سب سے ادنیٰ کام ہے، نوکری کا پیشہ سب سے برا ہوتا ہے

کَہْنے سے کُمھار گَدھے پَر نَہیں چَڑْھنا

محض من٘ھ سے بولنے یا مانگنے سے مراد پر نہیں آتی ، ہر خواہش پوری نہیں ہوتی.

کُمَھرْوا

(تحقیراً) کمہار .

گَدھا مَرے کُمھار کا، دھوبَن سَتی ہو

نقصان کسی کا ہو اور رنج کوئی اور اٹھائے.

خالی کُمْہار اَور بَھرا کَہار

یہ چلنے میں خوب تیز ہوتے ہیں .

قَمَحْدُوی

گدّی کے اوپر والی ہڈی، کھوپڑی کی پچھلی ہڈ، سر کا پچھلا حصہ

بِن بِدِّیا کے نَر اور نار، جَیسے گَدھا کُمہار

بے علم بیوقوف ہوتا ہے

ماں کا پیٹ کُمھار کا آوا، کوئی کالا کوئی گورا

جس طرح کمھار کے آوے سے برتن سرخ و سیاہ نکلتے ہیں اسی طرح ماں کے پیٹ سے بھی کالے اور گورے بچے پیدا ہوتے ہیں

سُکھ سووے کُمھار جا کی چور نہ لیوے مٹیا

کمھار سکھ کی نیند سوتا ہے کیونکہ چور اس کے برتن نہیں چراتا

بَھرا کَہار اور خالی کُمھار تیز جاتا ہے

قاعدہ کلیہ بطور مثل کہا جاتا ہے کیونکہ کَہار ڈولی اٹھا کر تیز چلتے تھے

کَمْہیرا

اُجرت پر کاشتکاری کا کام کرنے والا ، کسان کا ٹہلوا نوکر ، کمیڑا ، کمیرا .

زَر ہے تو نَر ہے نَہِیں تو کُمْہار کا خَر ہے

عِزّت روپے پیسے سے ہوتی ہے، اگر آدمی کے پاس پیسہ نہ ہو تو اسی کی کوئی عزّت نہیں ہوتی

کم حرکت

آہستہ یا کبھی کبھار حرکت کرنے والا

تُو گَدھی کُمْہار کی تُجھے رام سے کیا کام

اپنی حیثیت کو دیکھو، اپنے جامے میں رہو، جیسی حیثیت ہے ایسے ہی بات کرو

ٹُوٹی پُھوٹی مُونْگْری کُمْہار کے بَرْتَنوں کو کافی ہے

ایسے موقع پر بالتے ہیں جب یہ کہنا مقصود ہو کہ اتنے کام کے واسطے یہ بھی کافی ہے یا زبردست باوصف نا توانی بھی غریب آزادی کر سکتا ہے

قائِم حَرارَتی

(حیوانیات) گرم خون رکھنے والا ، وہ حیوان جس کے خون میں حرارت زیادہ ہو (انگ : Homoiothermic).

کَبھی نَہ پُوجی دوارکا کَبھی نَہ کَروے چَوت تُو گَدھی کُمہار کی تُجھے رام سے کوت

ناتجربہ کار سے کام درست نہیں ہورا ، اوقات سے زیادہ کام نہ کرنا چاہیے .

کَبھی نَہ پُوجی دوارکا کَبھی نَہ کَروا چَوت تُو گَدھی کُمہار کی تُجھے رام سے کوت

ناتجربہ کار سے کام درست نہیں ہورا ، اوقات سے زیادہ کام نہ کرنا چاہیے .

کُم٘ہار سے متعلق کہاوتیں

کُم٘ہار

اصل: سنسکرت

'کُم٘ہار' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone