تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَکْڑی" کے متعقلہ نتائج

کَکْڑی

ایک قسم کی لمبی اور پتلی ترکاری‏، جسے کچّا اور پکا کر دونوں طرح سے کھاتے ہیں، اس کے بیج دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، خیار

کَکْڑی ہونا

shrink, be reduced, grow lean, considered of little importance

کَکْڑی کا چور باندھا یا مارا جاتا ہے

بے انصافی اور نا پُرسان حالی کے سبب ادنیٰ قصور پر بڑی سزا ملنا، اندھیر نگری چوپٹ راج ہونا.

کَکْڑی کے چور کی گَرْدَن نَہِیں مارْتے

کسی ادنیٰ قصور یا جرم پر بڑی سزا نہیں دیںی چاہیے

کَکْڑی کِھیرا کَرْنا

حقیر سمجھنا، ذلیل کرنا، کم تر خیال کرنا، نہایت بے قدر سمجھ کر کوسنا

کَکْڑی کی پونگی بَجی بَجی ، نَہِیں توڑ کھائی

کام میں کچھ برائی نہیں یوں ہوا تو ہوا نہیں تو اور سہی، یہ کام طریقے سے آسان ہی آسان ہے.

کَکْڑی کے چور کو گَرْدَن مارْنا

معمولی غلطی یا ادنیٰ قصور پر زیادہ سزا ملنا، اندھیر ہونا

باندَر کَکْڑی

املتاس، خیار شن٘بر

کِھیرا کَکْڑی سَمَجْھنا

consider worthless, scorn, look down upon

کِھیرا کَکْڑی کَرنا

۔(عو) بے دردی سے کوسنا۔ ؎

کِھیرا کَکْڑی کَڑْنا

بے دردی سے کوسنا ، کھیرے ککڑی سے بھی کم تر سمجھ کر کسی کی موت چاہنا .

بیٹی اَور کَکْڑی کی بیل برابر ہوتی ہے

دونوں بہت بڑھتی ہیں

کِھیرے کَکْڑی کی طَرْح کَٹْنا

کھیرے ککڑی کی طرح کاتنا (رک) کا لازم .

کِھیرے کَکْڑی کی طَرْح کاٹْنا

بے حقیقت سمجھ کر کاٹنا ، جلد جلد کاٹنا .

کِھیرے کَکْڑی کی طَرح اُڑ جانا

آسانی سے کٹ جانا .

لاڈ میں آوے کَکْڑی بَل بَل جاوے کَوّا

رک: جیسی روح سیسے فرشتے.

لاڈ میں آئے کَکْڑی بَل بَل جائے کَوّا

رک: جیسی روح سیسے فرشتے.

پَگْڑی کا چور باندھا جاوے اور کَکْڑی کا چور مارا جاوے

نا انصافی کے فیصلے پر کہتے ہیں جب بڑی خطا کی معمولی سزا اور چھوٹی خطا کی سخت سزا کسی کو دی جائے .

کَکْڑی سے متعلق کہاوتیں

کَکْڑی

اصل: ہندی

'کَکْڑی' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone