تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کافی" کے متعقلہ نتائج

کافی

کفایت کرنے والا، بقدرِ ضرورت، جس سے کام نکل جائے

کافی ہاؤُس

وہ جگہ جہاں بہت سے لوگ کافی پیتے ہوں، کافی پینے کا ٹھکانا، قہوہ خانہ، کافی گھر، کافی خانہ

کافی سے زِیادَہ

جتنی ضرورت ہو اس سے بڑھ کر

کافِیّہ

قواعِد زبان یا صرف ونحو کے متعلق کیا ہوا معروف کام نیزصرف ونحو کی ایک مشہور کتاب کا نام .

کافی ہونا

مکتفی ہونا، کام نکل جانے کے قابل ہونا

کافی بَھونرا

ایک قسم کا چھوٹا بھون٘را جو کافی کے پودوں کو نقصان پہنچاتا ہے .

کافی ہو جانا

مکتفی ہونا، کام نکل جانے کے قابل ہونا

کافِیشَہ

کُسُم نیزاس کا رنگ ، ایک روئیدگی جس کے پتّے بیضوی اور پھول پیلے ہوتے ہیں اور پھول کو خشک کرکے زعفران کی جگہ استعمال کرتے ہیں.

کافی طَور سے

بخوبی ، پوری طرح .

کافی سیٹ

کافی رکھنے، پینے کے برتوں کا مجموعہ جو یکساں نقش ونگار پرمشتعمل ہوتا ہے

کافی دان

کافی رکھنے کا برتن ، کافی کی کیتلی .

کافی وافی

بھرپور، کافی شافی، پورا بلکہ کچھ زیادہ

کافِیَّت

(فلسفہ) کافی ہونا ، پورا ہونا ، مکمل ہونے کا عمل .

کافی شافی

بہت ، بھر پور ، مطمئن کر دینے والا ؛ کفایت کرنے والا ؛ تشّفی دینے والا .

کافی ٹھاٹھ

(موسیقی) ایک ٹھاٹھ جو کھماج ٹھاٹھ میں گندھار اتار دینے سے بنتا ہے.

کافِین

ایک جوہر جو قہوے اور چائے میں ہوتا ہے اور طاقت دہ چیز ہے ، کیفن

سَنْدِہ کافی

کافی (رک) کی ایک قِسم .

وَجَہِ کافی

کامل ثبوت، معقول وجہ

اَللّٰہ شافی اَللّٰہ کافی

اللہ شافی مطلق ہے وہی کافی ہے (تفاول کے طور پر دوا پیتے وقت یا مریض کی عیادت کے موقع پر مستعمل)، اللہ تعالیٰ شفا دے گا

عاقِلرا اِشارَہ کافی اَسْت

عقل مند اشارے سے بات سمجھ جاتا ہے

سِرے ہی کی بھیڑ کافی

ابتداء ہی غلط ، پہلی ہی چیز ناقص ، پہلی ہی بات توقع کے خلاف ۔

عاقِلاں را اِشارَہ کافی اَسْت

عقل مند اشارے سے بات سمجھ جاتا ہے

وَقفِ کافی

(تجوید) قرآن مجید میں دوران تلاوت ٹھہرنے کا وہ مقام جہاں لفظاً تو انقطاع واقع ہو جائے لیکن معنی مابعد کا تعلق ماقبل سے موجود ہو ۔

مُرغی کو تَکلے کا گھاؤ بس کافی ہے

غریب اور مفلس آدمی کے لیے تھوڑا نقصان ہی بہت ہے ۔

مُرغی کو تَکلے کا داغ بس کافی ہے

غریب اور مفلس آدمی کے لیے تھوڑا نقصان ہی بہت ہے ۔

مُرغی کو تَکلے کا گھاؤ بَہُت کافی ہے

غریب اور مفلس آدمی کے لیے تھوڑا نقصان ہی بہت ہے ۔

مُرغی کو تَکلے کا داغ بَہُت کافی ہے

غریب اور مفلس آدمی کے لیے تھوڑا نقصان ہی بہت ہے ۔

ڈُوب مَرْنے کو ایک چُلُّو پانی کافی ہے

غیرت مند کے لیے تھوڑا کہا بھی بہت ہے (غیرت دِلانے یا مذمّت کے موقع پر مستعمل)

غَیرَت دار کو چُلُّو بَھر پانی کافی ہے

جس شخص میں غیرت کا مادہ ہوتا ہے اس کے لیے تھوڑی توہین بھی بہت ہے.

خود کافی

(بے نیاز ، غیر محتاج) خود ہیں ، مغرور.

حَیا دار کے لِیے ایک چُلُّو کافی ہے

غیرت دلانے کے لیے کہتے ہیں

غَیْر کافِی

نا کافی

آدمی کو ڈھائی گز زمین کافی ہے

بہت بڑی عمارتیں بنانے یا وسیع اراضی حاصل کرنے کی کوشش بے فائدہ ہے، محل یا مکان بنانا یا اراضی خریدنا فضول ہے

گھوڑی کو اِشارَہ کافی ہے ، گَدھے کو لاٹِھیاں پِیٹا کَرو

شریف اشاروں سے مان جاتا ہے ، کمینہ یا ذلیل پٹ کر بھی نہیں سمجھتا .

یا شافی یا کافی

ایک کلمہ جو دوا کے استعمال کرتے وقت حالت بیماری میں کہا جاتا ہے ؛ اے شفا دینے والے ، مراد اللہ تعالیٰ ۔

ٹُوٹی پُھوٹی مُونْگْری کُمْہار کے بَرْتَنوں کو کافی ہے

ایسے موقع پر بالتے ہیں جب یہ کہنا مقصود ہو کہ اتنے کام کے واسطے یہ بھی کافی ہے یا زبردست باوصف نا توانی بھی غریب آزادی کر سکتا ہے

ہَزار لاٹھی ٹُوٹی ہو پِھر بھی گَھر بَھر کے بَرتَن توڑنے کے لِیے کافی ہے

خاوند لاکھ دبلا ہو مگر بیوی کے مارنے کو بہت ہے ؛ ٹوٹا پھوٹا ہتھیار بھی کام کر ہی جاتا ہے

عقل مند کو ایک اشارہ ہی کافی ہوتا ہے

دانا اشارے سے سمجھ جاتا ہے، سمجھ دار اشارے میں بات سمجھ لیتا ہے اسے بہت سمجھانا نہیں پڑتا

کافی سے متعلق کہاوتیں

کافی

اصل: عربی

'کافی' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone