تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"غَنِیمَت" کے متعقلہ نتائج

غَنِیمَت

وہ مال جو دشمن سے چھینا جائے، مفت حاصل ہونے والا، لوٹ کا مال لوٹ

غَنِیمَت ہے

یہی اچھا ہے ، بہت ہے ، کافی ہے.

غَنِیمَت ہونا

قابل قدر ہونا ، قابل شکر ہونا ، کافی ہونا

غَنِیمَت لُوٹْنا

مال لوٹنا.

غَنِیمَت گِنْنا

رک : غنیمت سمجھنا.

غَنِیمَت سَمَجْھنا

مفت جاننا ، غنیمت جاننا ، بہتر جاننا ، اچھا سمجھنا.

مثنوی غنیمت

مولوی غنیمت کی مشہور فارسی مثنوی

بَسا غَنِیمَت

بہتر، نہ ہونے سے بہتر، ایک حد تک اطمینان بخش

مالِ غَنِیمَت

دشمن کا مال جو لڑائی میں ہاتھ آئے

خُمُسِ غَنِیمَت

مال غینیمت کا پانچواں حصہ جو مستحقین میں تقسیم کیا جائے .

دَم غَنیمَت ہونا

قابلِ قدر ہونا، متبرک ہونا

ذات غَنِیمَت ہونا

تعریف کے محل پر ایسے شخص کے لیے کہتے ہیں جو صاحب اخلاق ہو یا کسی خاص خوبی کا مالک ہو.

مَوْقََعْ غَنِیْمَتْ سَمَجْھنَاْ

رک : موقع غنیمت جاننا ۔

مَوْقََعْ غَنِیْمَتْ جَاْنْنَاْ

مناسب وقت دیکھ کر کام کرنا، حالات سازگار سمجھنا

وَقْت کو غَنِیمَت جانِیے

موقع کو غنیمت سمجھنا چاہیے، موقع کو نہیں چھوڑنا چاہیے، مہلت کی قدر کرنی چاہیے، موقع پر کام کر لینا چاہیے، وقت کو غنیمت سمجھنا چاہیے

جو دَمْ گزرے غَنِیمَت ہے

زندگی جس قدر ہے غنیمت ہے، وقت کی قدر کرنی چاہیے

لُوٹ میں چَرْخَہ بھی غَنِیمَت ہے

مُفت کی معمولی چیز بھی اچھی لگتی ہے

مان کا پان بھی غَنِیمَت ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

رِیچھ کا ایک بال بھی غَنِیمَت ہے

کنجوس یا برے آدمی سے جو کُچھ ہاتھ لگے وہی غنیمت ہے

گَنْدُم اَگَر بَہَم نَرسَد جَو غَنِیمَت اَسْت

بڑا فائدہ حاصل نہ ہو تو تھوڑا فائدہ ہی سہی ، اچھی چیز میسّر نہ ہو تو معمولی چیز ہی غنیمت ہے ، اصل چیز حاصل نہ کر کسے تو کھسیانا ہو کر کسی اور چیز پر اکتفا کر لینے کے موقع پر بولتے ہیں.

گَنْدُم اَگَر بَہَم نَرسَد جَو بُھس غَنِیمَت اَسْت

بڑا فائدہ حاصل نہ ہو تو تھوڑا فائدہ ہی سہی ، اچھی چیز میسّر نہ ہو تو معمولی چیز ہی غنیمت ہے ، اصل چیز حاصل نہ کر کسے تو کھسیانا ہو کر کسی اور چیز پر اکتفا کر لینے کے موقع پر بولتے ہیں.

عُمْرَت دَراز باد کہ اِیں ہَم غَنِیمَت اَسْت

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) جب کھی نکمے آدمی سے کوئی معمولی کام ہو جائے تو کہتے ہیں کہ تیری عمر دراز ہو ، یہ بھی غنیمت ہے .

غَنِیمَت سے متعلق کہاوتیں

غَنِیمَت

اصل: عربی

'غَنِیمَت' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone