تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دوسْتی" کے متعقلہ نتائج

دوسْتی

یارانہ، میل جول، بے تکلفی کی ملاقات، تعلق خاطر، راہ و رسم، صاحب سلامت، یگانگت، محبّت

دوسْتی ہونا

تعلق، گٹھ جوڑ، میل ملاپ.

دوسْتی کُٹ ہونا

تعلقات ختم ہوجانا، نااتفاقی ہوجانا.

دوسْتی اَلْقَط ہونا

تعلقات ختم ہونا.

دوسْتی روٹی

دوستی روٹی، یعنی دو پیڑی روٹی، دو پیڑوں کے درمیان میں گھی لگا کر پکائی ہوئی روٹی، جو بعد میں ایک کی دو دو کرلی جاتی ہیں، جڑواں روٹی

دوسْتی لانا

قابلِ اعتراض تعلق قائم ہونا یا قائم کرنا.

دوسْتی کَرْنا

لَو لگانا، یارانہ کرنا، میل جول رکھنا

دوسْتی کا رِشْتَہ باندْھنا

تعلقات استوار کرنا.

دوسْتی لَگانا

قابلِ اعتراض تعلق قائم ہونا یا قائم کرنا.

دوسْتی گِنانا

دوستی جتانا، تعلقات یاد دِلانا، تعلقات کا واسطہ دینا.

دوسْتی نِبھانا

کسی نہ کسی طور پر تعلقات برقرار رکھنا، تعلقات کا پاس رکھنا.

دوسْتی گانٹْھنا

کسی غرض سے میل جول بڑھانا، غرضمندانہ تعلق پیدا کرنا

دوسْتی میں آنا

صلح کرنا.

دوسْتی گَرْم کَرْنا

بہت ربط بڑھانا، یارانہ پیدا کرنا.

دوسْتی کا دَم بَھرْنا

گہرا دوست ظاہر کرنا، پکی دوستی کا اظہار کرنا، خیر خواہی کا دعویٰ کرنا

رِشْتَۂ دوسْتی

اُخُوَّت کا تعلق ، دوستی کا تعلق ، دوستی

گہْری دوسْتی

مضبوط اور پائدار دوستی، پکی دوستی، بیحد یارانہ

ہَفْتَہ دوسْتی

ہفتہ دوست (رک) کا اسم کیفیت ، ہرجائی پن ، چند روزہ دوستی ۔

عِلْم دوسْتی

علم دوست (رک) کا اسم کیفیت ، علم سر پرستی ، علم کی قدردانی .

اِعْتِبارِ دوسْتی

دوستی کا بھروسہ، دوستی کا یقین، دوستی کا سہارا، یاری کا اعتماد

دَم دوسْتی

(مجازاً) مدد، ہمدردی

وَفا دوسْتی

وفا کو اپنا سب کچھ جاننا

یاری دوسْتی

ربط ضبط ، یارانہ ، اتحاد وارتباط ، آشنائی ، الحمدللہ کہ انور سدید . . . . یاری دوستی میں . . . . ڈنڈی نہیں مارتا

زَر دوسْتی

دولت کا لالچ، حد سے زیادہ دولت سے محبت، لالچ پن، کنجوسی

گاڑھی دوسْتی

بہت میل جول، پکّا یارانہ، پکّی دوستی، پرخلوص دوستی

خویشْتَن دوسْتی

اپنی رائے، ذاتی صوابدید

بَہ طَرِیقِ دوسْتی

دوستی کے صورت میں یا دوستی کے طور پر

ضَرُورَت کی دوسْتی ہے

آدمی دوست ضرورت کے وقت کے لیے بناتا ہے، بہت خود غرض ہے

تَغافُلِ دوسْتی

जान- बूझकर बेपरवाही बरतना, देर लगाना।

سِلْسِلَۂ دوستِی

دوستی کا تعلق

رِذالوں کی دوسْتی پانی کی لَکِیر، شَرِیفوں کی دوسْتی پَتَّھر کی لَکِیر

کمینوں کی دوستی کا کوئی اعتبار نہیں، شریفوں کی دوستی پایدار ہوتی ہے.

رَذِیل کی دوسْتی پانی کی لَکِیر ، شَرِیف کی دوسْتی پَتَّھر کی لَکِیر

کمینے اور کم ظرف کی کسی بات کا بھروسا نہیں.

قَلْمی دوستی

باہمی خط و کتابت کے ذریعے کی جانے والی دوستی

آگ اَور رُوئی کیا دوسْتی

متضاد مزاج والوں کی دوستی قابل اعتبار نہیں، دشمنوں کا کیا میل ملاپ

چَشْمِ دوس٘تی

دوستی کی خواہش ، دوستی کی امید یا توقع.

گَدھےکی دوسْتی یَہی ہے کہ لاتیں مارے

بیوقوف کی دوستی میں نقصان ہوتا ہے .

بَنْدَر کی دوسْتی جی کا زِیاں

شریر کی دوستی میں ہمیشہ نقصان ہوتا ہے

کَمِینے کی دوسْتی بالُو کی بھیٹ

کمینے کی دوستی پائدار نہیں ہو سکتی، کم اصل کی دوستی کا کوئی اعتبار نہیں

بَنْدَر کی دوسْتی جی کا جَنْجال

شریر کی دوستی میں ہمیشہ نقصان ہوتا ہے

گائے جَب دُوب سے دوسْتی کَرے کیا کھائے

دوسروں کا لحاظ کرنے والا نقصان اُٹھاتا ہے.

گھوڑا گھاس سے دوسْتی کَرے تو کھائے گا کیا

a worker who does not demand his wages may starve

وطن دوستی

ملک سے محبت، وطن سے خیرخواہی، حب وطن

صلح دوستی

peace of friendship

نادان کی دوستی بالو کی بِھیت

بیوقوف اورکم عقل کی دوستی ریت کی دیوار کی طرح ناپائیدار ہوتی ہے

نادان کی دوستی، جی کا زِیاں

بیوقوف کی دوستی میں سراسر جان کا خطرہ ہے

آپ کی دوستی کچے سوت کا ڈورا ہے

آپ کی دوستی کا کوئی اعتبار نہیں

جھنڈے تلے کی دوستی

چند روزہ دوستی، اتفاقی شناسائی، راستے کی جان پہچان

آگ روئی کی کیا دوستی

دو مخالف طبیعتوں کی دوستی کا کوئی اعتبار نہیں، دو جانی دشمنوں کا ملاپ نہیں ہوسکتا

نادان کی دوستی، جی کا جنجال

بیوقوف کی دوستی میں سراسر جان کا خطرہ ہے

جُھوٹےکی کیا دوسْتی ، لَنگْڑے کا کیا ساتھ ، بَہْرے سے کیا بولْنا ، گُونگے کی کیا بات

یہ سب باتیں فضول ہیں

جھوٹھے کی کیا دوستی لنگڑے کا کیا ساتھ، بہرے سے کیا بولنا گونگے کی کیا بات

ان باتوں کا کوئی فائدہ نہیں

جھوٹے کے ساتھ دوستی کیا لنگڑے کا ساتھ کیا، بہرے سے بولنا کیا گونگے کی بات کیا

ان باتوں کا کوئی فائدہ نہیں

اِعْتِمادِ دوستیٔ جِسْم و جاں

جسم اور روح کے مابین دوستی پر بھروسہ، جسم اور روح کی دوستی پر بھروسہ

دوسْتی سے متعلق کہاوتیں

دوسْتی

اصل: فارسی

'دوسْتی' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone